سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
ایسے پھل کا بیچنا کہ جس کے پھول گر چکے ہوں اور دانے پڑ گئے ہوں اس طرح کہ عادۃ یہ آفت سے نکل چکا ہو توڑنے سے پہلے اسے بیچنا صحیح ہے اور اسی طرح کچے پھلوں کو جبکہ درخت کے اوپر ہوں۔ بیچنا کوئی اشکال نہیں رکھتا۔
2
اگر اس پھل کو بیچنا چاہیں جو کہ درخت پر لگا ہے اور ابھی تک اس کے پھول نہیں گرے تو ضروری ہے کہ زمین کے محصولات میں سے کسی چیز کو جو علیحدہ بیچی جا سکتی ہو مثال کے طور پر سبزی کے مانند اس کے ساتھ بیچیں یا میوے ایک سال سے زیادہ کے لئے فروخت کریں۔
3
اگرکھجور درخت کے اوپر ہیں جب کہ وہ زرد یا سرخ ہوجائیں بیچ دئے جائیں تو کوئی اشکال نہیں البتہ ان کا عوض کھجور نہ قرار پائیں۔ ہاں اگر کسی کے گھر یا باغ میں کسی کا کھجور کا درخت ہے جب اس کی مقدار کا اندازہ لگایا جائے اور درخت کا مالک اسے مالک مکان یا مالک باغ کے ہاتھ بیچ دے اور اس کے عوض کھجوریں لے لے تو اگر وہ کھجوریں جو لی ہیں، اندازہ شدہ مقدار سے کم یا زیادہ نہ ہوں تو کوئی اشکال نہیں۔
4
کھیرا، بینگن، سبزیاں اور اس قسم کی چیزوں کو بیچنا کہ جو سال میں کئی دفعہ توڑی جاتی ہیں جب کہ وہ ظاہر و نمایاں ہوں اور تعین بھی کرلیا جائے کہ خریدنے والا سال میں کتنی بار توڑے گا تو کوئی اشکال نہیں۔
5
اگر گندم و جو کے خوشہ کو دانہ لگ جانے کے بعد گندم و جو کے علاوہ کسی چیز سے بیچ دیا جائے تو کوئی اشکال نہیں۔