1
چند چیزیں جانوروں کے ذبح کرنے میں مستحب ہیں: ١۔ بھیڑ، بکری کو ذبح کرتے وقت اس کے اگلے دونوں پیر اور پچھلا پیر کھلا ہوا اور گائے کو ذبح کرتے وقت اس کے چاروں پیر بندھے ہوئے ہوں اور اس کی دم کھلی ہو اور اونٹ کو ذبح کرتے وقت اس کے دونوں اگلے پیر، زانوں یا بغل کے نیچے تک بندھے ہوئے ہوں اور پچھلے پیر کھلے رہیں اور مستحب ہے کہ مرغ کو ذبح کرنے کے بعد چھوڑ دیاجائے تاکہ وہ اپنے پرو بال مارسکے۔ ٢۔ جو شخص جانورکو ذبح کررہا ہو وہ قبلہ رخ ہو۔ ٣۔ جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اس کے سامنے پانی رکھا جائے۔ ٤۔ ایسی صورت اختیارکرنی چاہیے جس سے حیوان کو تکلیف کم ہو مثلاً چھری بہت تیز اور جانو ر کو جلدی جلدی ذبح کریں۔ وہ چیزیں جو جانوروں کے ذبح کرنے میں مکروہ ہیں! |