1
طلاق بائن یہ ہے کہ طلا ق کے بعد مرد یہ حق نہیں رکھتا کہ اپنی بیوی کی طرف رجوع کرے یعنی بغیر عقد کے اسے اپنی بیوی بنالے اور اس کی پانچ قسمیں ہیں: ١۔ اس عورت کی طلاق کہ جس کی عمر کے نو سال پورے نہ ہوں۔ ٢۔ اس عورت کی طلاق جو یائسہ ہوگئی ہو یعنی اگر سیدانی ہے تو ساٹھ سال سے زیادہ اور اگر غیر سیدہ ہو تو پچاس سال سے زیادہ اس کی عمر ہوگئی ہو۔ ٣۔ اس عورت کی طلاق کہ جس کے شوہر نے عقد کے بعد اس سے ہمبستری نہ کی ہو۔ ٤۔ اس عورت کی تیسری طلاق کے جسے تین دفعہ طلاق دی گئی ہو۔ ٥۔ طلاق خلع اور مبارات اور ان کے احکام بعد میں بیان کئے جائیں گے اور ان کے علاوہ طلاق رجعی ہے کہ جس میں طلاق کے بعد جب تک عورت عدت میں ہے مرد اس کی طرف رجوع کرسکتا ہے۔ |