سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
جو بیوی نہ ہونے کی وجہ سے حرام میں مبتلا ہو رہا ہے تو اس کے لئے شادی کرنا واجب ہے۔
2
اگر شوہر عقد میں شرط کرے کہ عورت باکرہ ہونی چاہیے اگر عقد کے بعد معلوم ہو کہ وہ باکرہ نہیں ہے تو وہ عقد کو فسخ کرسکتا ہے۔
3
اگر نامحرم عورت و مرد مقام خلوت میں بیٹھے ہوں کہ جہاں کوئی اور شخص موجود نہ ہو اور نہ آسکتا ہو تو اگر انہیں ڈر ہے کہ وہ حرام میں مبتلا ہوجائیں گے تو وہ وہاں سے چلے جائیں۔
4
اگر مرد عقد میں حق مہر معین کرے لیکن اس کی نیت ہو کہ حق مہر ادا نہیں کرے گا تو عقد صحیح ہے لیکن اسے حق مہر دینا پڑے گا۔
5
جو مسلمان خدا یا رسول کا منکر ہوجائے یا ضروریات دین یعنی وہ حکم جس کو مسلمان جزو دین اسلام سمجھتے ہیں۔ مثلاً نماز یا روزے کے واجب ہونے کا منکر ہوجائے تو اگر اس حکم کے انکار کی برگشت انکار خدا یا رسول کی طرف ہو تو وہ شخص مرتد ہے۔
6
اگر عورت قبل اس کے کہ اس کا شوہر اس سے ہمبستری کرے مرتد ہوجائے جیسا کہ گزشتہ مسئلہ میں بیان کیا جاچکا ہے تو اس کا عقد باطل ہوجائے گا اور یہی حکم ہے اگر ہمبستری کے بعد مرتد ہوجائے جبکہ وہ یائسہ ہو یعنی اگر سیدانی ہے تو ساٹھ سال اور اگر سیدانی نہیں تو پچاس سال اس کی عمر کے پورے ہوگئے ہوں البتہ اگر یائسہ نہیں تو اس دستور کے مطابق کہ جو احکام طلاق میں بیان کیا جائے گا عدت گزارے پس اگر عدت کے درمیان دوبارہ مسلمان ہوجائے تو عقد باقی رہے گا اور اگر آخر عدت تک مرتد رہے تو عقد باطل ہے۔
7
جس شخص کے انعقاد نطفہ کے وقت اس کا باپ یا ماں مسلمان ہو تو اگر وہ بلوغ کے بعد اظہار اسلام کرے اور پھر مرتد ہوجائے تو اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی اور اتنی مقدار جو احکام طلا ق میں بیان کیا جائے گا عدت وفات گزارے۔
8
وہ شخص کہ جس کی پیدائش کے وقت اس کے ماں باپ غیر مسلمان تھے اور وہ مسلمان ہوجائے اگر وہ اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے سے پہلے مرتد ہوجائے تو اسکا عقد باطل ہے اور اگر ہمبستری کے بعد مرتد ہوجائے تو اگر اس کی بیوی اس سن میں ہے جبکہ عورتیں حیض دیکھتی ہیں تو وہ اتنی مقدار جو کہ احکام طلا ق میں بیان ہوگی عدت گزارے ۔ اب اگر عدت گزرنے سے پہلے اس کا شوہر مسلمان ہوجائے تو اس کا عقد باقی ورنہ باطل ہے۔
9
اگر عقد نکاح میں عورت مرد سے شرط کرے کہ وہ اسے شہر سے باہر نہ لے جائیگا اور مرد بھی قبول کرلے تو وہ اسے شہر سے باہر نہیں لے جاسکتا۔
10
اگر کسی کی بیوی کی دوسرے شوہر سے لڑکی ہو تو وہ اس لڑکی کا نکاح اپنے اس لڑکے سے کر سکتا ہے جو اس کی دوسری بیوی سے ہے اور اسی طرح اگر کسی لڑکی کا اپنے لڑکے سے نکاح کرے تو اس لڑکی کی ماں سے خود شادی کر سکتاہے۔