• صارفین کی تعداد :
  • 13255
  • 7/4/2010
  • تاريخ :

ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال (حصّہ هفتم)

بسم الله الرحمن الرحیم

ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال (حصّہ چهارم)

ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال (حصّہ پنجم)

ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال (حصّہ ششم)

نَجاحِ ٲَسْمائِکَ وَمَحَلِّ قُدْسِکَ إلھِی بِکَ عَلَیْکَ إلاَّ ٲَلْحَقْتَنِی بِمَحَلِّ ٲَھْلِ طاعَتِکَ

نیکی ہمت دے میرے خدا تجھے تیری ذات کا واسطہ ہے کہ مجھے اپنے فرمانبردار بندوں میں شامل کرلے

وَالْمَثْوَی الصَّالِحِ مِنْ مَرْضاتِکَ، فَ إنِّی لاَ ٲَقْدِرُ لِنَفْسِی دَفْعاً، وَلا ٲَمْلِکُ لَہا نَفْعاً ۔

اور اپنی خوشنودی کے مقام تک پہنچادے کیونکہ میں نہ اپنا بچاؤ کرسکتا ہوں اورنہ اپنے آپ کو کچھ فائدہ پہنچا سکتا ہوں،

إلھِی ٲَ نَا عَبْدُکَ الضَّعِیفُ الْمُذْنِبُ، وَمَمْلُوکُکَ الْمُنِیبُ فَلا تَجْعَلْنِی مِمَّنْ صَرَفْتَ

میرے خدا؛ میں تیرا ایک کمزور و گنہگار بندہ اور تجھ سے معافی کا طلب گار غلام ہوں پس مجھے ان لوگوں میں نہ رکھ جن سے تو نے توجہ

عَنْہُ وَجْھَکَ وَحَجَبَہُ سَھْوُھُ عَنْ عَفْوِکَ ۔ إلھِی ھَبْ لی کَمالَ الانْقِطاعِ إلَیْکَ، وَٲَنِرْ

ہٹالی اور جن کی بھول نے انہیں تیرے عفو سے غافل کر رکھا ہے میرے خدا مجھے توفیق دے کہ میں تیری بارگاہ کا ہوجاؤں اور ہمارے

ٲَبْصارَ قُلُوبِنا بِضِیائِ نَظَرِہا إلَیْکَ، حَتَّی تَخْرِقَ ٲَبْصارُ الْقُلُوبِ حُجُبَ النُّورِ

اور ہمارے دلوں کی آنکھیں جب تیری طرف نظر کریں تو انہیں نورانی بنا دے تا کہ یہ دیدہ ہائے دل حجابات نور کو پار کرکے تیری

فَتَصِلَ إلی مَعْدِنِ الْعَظَمَۃِ، وَتَصِیرَ ٲَرْواحُنا مُعَلَّقَۃً بِعِزِّ قُدْسِکَ ۔ إلھِی وَاجْعَلْنِی

عظمت و بزرگی کے مرکز سے جا ملیں اور ہماری روحیں تیری پاکیزہ بلندیوں پر آویزاں ہوجائیں میرے خدا؛ مجھے ان لوگوں میں رکھ

مِمَّنْ نادَیْتَہُ فَٲَجابَکَ، وَلاحَظْتَہُ فَصَعِقَ لِجَلالِکَ، فَناجَیْتَہُ سِرّاً

جن کو تو نے پکارا تو انہوں نے جواب دیا تو نے ان پر توجہ فرمائی تو انہوں نے تیرے جلال کا نعرہ لگایا ہاں تو نے انہیں باطن میں پکارا

وَعَمِلَ لَکَ جَھْراً ۔ إلھِی لَمْ ٲُسَلِّطْ عَلی حُسْنِ ظَنِّی قُنُوطَ الْاَیاسِ، وَلاَ انْقَطَعَ

اور انہوں نے تیرے لیے ظاہر میں عمل کیا، میرے خدا؛ میں نے اپنے حسن ظن پر ناامیدی کو مسلط نہیں کیا اور تیرے

رَجائِی مِنْ جَمِیلِ کَرَمِکَ ۔ إلھِی إنْ کانَتِ الْخَطایَا قَدْ ٲَسْقَطَتْنِی لَدَیْکَ فَاصْفَحْ

لطف و کرم کی توقع قطع نہیں ہونے دی ہے، میرے خدا؛ اگر تیرے نزدیک میری خطائیں نظر انداز کردی گئی ہیںتو میری جو توکل تجھ

عَنِّی بِحُسْنِ تَوَکُّلِی عَلَیْکَ ۔ إلھِی إنْ حَطَّتْنِی الذُّنُوبُ مِنْ مَکارِمِ لُطْفِکَ فَقَدْ

پر ہے اس کے پیش نظر میری پردہ پوشی فرما دے، میرے خدا؛ اگر گناہوں نے مجھے تیرے کرم کی برکتوں سے دور کردیا ہے تو بھی

نَبَّھَنِی الْیَقِینُ إلی کَرَمِ عَطْفِکَ ۔ إلھِی إنْ ٲَنامَتْنِی الْغَفْلَۃُ عَنِ الاسْتِعْدادِ

یقین نے مجھے تیری عنایت و مہربانی سے آگاہ کر رکھا ہے میرے خدا؛ اگر میں نے خواب غفلت میں پڑکر تیری بارگاہ میں حاضری کی

لِلِقائِکَ فَقَدْ نَبَّھَتْنِی الْمَعْرِفَۃُ بِکَرَمِ آلائِکَ ۔ إلھِی إنْ دَعانِی إلَی النَّارِ عَظِیمُ عِقابِکَ

تیاری نہیں کی تو بے شک معرفت نے مجھے تیری مہربانیوں سے باخبر کردیا ہے، میرے خدا؛ اگر تیری سخت سزا مجھے جہنم کی طرف

فَقَدْ دَعانِی إلَی الْجَنَّۃِ جَزِیلُ ثَوابِکَ ۔ إلھِی فَلَکَ ٲَسْٲَلُ وَ إلَیْکَ ٲَبْتَھِلُ

بلا رہی ہے تو بھی تیرا بہت زیادہ ثواب مجھے جنت کی سمت لیے جاتا ہے، میرے خدا؛ میں بس تیرا سوالی ہوں تیرے آگے زاری کرتا

وَٲَرْغَبُ، وَٲَسْٲَ لُکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تَجْعَلَنِی مِمَّنْ یُدِیمُ

ہوں تیرے پاس آیا ہوں اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد (ص) و آل محمد (ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ مجھے ایسا قرار دے جو ہمیشہ تیرا

ذِکْرَکَ، وَلاَ یَنْقُضُ عَھْدَکَ، وَلاَ یَغْفُلُ عَنْ شُکْرِکَ، وَلاَ یَسْتَخِفُّ بِٲَمْرِکَ ۔

ذکر کرتا رہا، جس نے تیری نافرمانی نہیں کی، جو تیرا شکر ادا کرنے سے غافل نہیںہوا اور جس نے تیرے فرمان کو سبک نہیں سمجھا،

إلھِی وَٲَلْحِقْنِی بِنُورِ عِزِّکَ الْاَ بْھَجِ فَٲَکُونَ لَکَ عارِفاً وَعَنْ سِواکَ مُنْحَرِفاً، وَمِنْکَ

میرے خدا؛ مجھے اپنی روشن تر عزت کو نور تک پہنچادے تا کہ میں تجھے پہچان لوں، تیرے غیر کو چھوڑدوں اور تجھ سے

خائِفاً مُراقِباً یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ وَصَلَّی اﷲُ عَلی مُحَمَّدٍ رَسُولِہِ وَآلِہِ

ڈرتے ہوئے تیری جانب متوجہ رہوں اے سب مرتبوں اور عزتوں کے مالک اور اللہ اپنے رسول محمد مصطفی (ص) پر رحمت نازل فرمائے

الطَّاھِرِینَ وَسَلَّمَ تَسْلِیماً کَثِیراً ۔

اور ان کی پاکیزہ آل (ع) پر اور سلام بھیجے کہ جو سلام بھیجنے کاحق ہے۔

اور یہ بہت جلیل القدر مناجات ہیں جو آئمہ کی طرف سے منسوب ہیں اور یہ دعا مضامین عالیہ پر مشتمل ہے جب انسان حضور قلب رکھتا ہو اس دعا کا پڑھنا مناسب ہے

 

نام کتاب  مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو) 
تألیف   خاتم المحدثین شیخ عباس بن محمد رضا قمی 
تر جمہ  ہئیت علمی مؤسسہ امام المنتظر (عج) 
ویب سائٹ https://www.alhassanain.com