• صارفین کی تعداد :
  • 3157
  • 7/6/2010
  • تاريخ :

نمازِ جمعہ کی قنوت میں امام رضا علیہ السلام کی دعا

امام رضا علیہ السلام

مقاتل بن مقاتل سے روایت ہے کہ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: تم نمازِ جمعہ کے قنوت میں کیا پڑھتے ہو؟ میں نے کہا: وہ جو عام لوگ (اہلِ سنت) پڑھتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اُن کی طرح نہ پڑھو بلکہ کہو:

اے پروردگار! اپنے بندے اور خلیفہ کا کام اُس چیز کے ساتھ درست فرما جس کے ذریعے سے اپنے پیغمبروں اور رسولوں کے کام کو درست کیا ہے۔ اپنے فرشتوں کو اُس کے چاروں طرف قرار دے۔ اپنی جانب سے اُس کی روح القدس کے ذریعے تائید فرما۔ اُس کے آگے او رپیچھے سے محافظ قرار دے۔ جو اُس کو ہر برائی سے دور رکھیں۔ اُس کے خوف اور ڈر کو امن و امان میں تبدیل فرما۔ وہ تیری عبادت کرتا ہے اور تیرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔ اپنی مخلوقات میں سے کسی کیلئے بھی اُس پر غلبہ قرار نہ دے۔ اُس کیلئے اپنے اور اُس کے دشمن کیلئے جہاد کی اجازت عطا فرما۔ مجھے اُس کے دوستوں میں سے قرار دے اور تو ہر چیز پر قدرت و طاقت رکھنے والاہے۔ (مصباحش،شیخ طوسی: ۳۶۷، جمال الاسبوع:۲۵۶)۔

 

الحسنین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

صحیفہ امام رضا علیہ السلام

حضرت امام رضا علیہ السلام  ایک عظیم شخصیت