• صارفین کی تعداد :
  • 2725
  • 7/18/2010
  • تاريخ :

حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال (حصّہ ششم)

بسم الله الرحمن الرحیم

٭ اگر کوئی کام کسی کے سپرد کرنا چاہے تو دانا کے سپرد کر ، دانا میّسر نہ ہو تو خود کر یا اسے ترک کر دے ۔

٭ لوہے کا کلہاڑا لکڑی کے جنگل  سے ایک چھلکا بھی نہیں اتار سکتا جب تک اس کے ساتھ لکڑی کا دستہ شامل نہ ہو ۔

٭ مصائب سے کبھی نہ گھبراؤ ، ستارے تو ہمیشہ تاریکی میں  ہی چمکتے ہیں ۔

٭ شہوت دل میں اس طرح پوشیدہ ہوتی ہے جس طرح پتھر میں آگ ۔

٭ جو اپنے آپ کو پہچان جاۓ اسے تو بھی پہچان !

٭ باپ کا حکم چراغ ہے ، تعلیم نور ہے اور تادیب کی جھڑکی زندگی کی راہ ہے ۔

٭ جو کوئی مسخرے کو تادیب کرتا ہے وہ ذلّت حاصل کرتا ہے اور جو کوئی شریر کو دھمکی دیتا ہے وہ آپ ہی دھبّہ پاتا ہے ۔

٭ خداوند کریم کا خوف حکمت کی نماز ہے ۔

٭ نزدیک کا دوست دور کے بھائی سے بہتر ہے ۔

٭ جو آدمی خون بہانے کا مرتکب ہوتا ہے وہ اپنی قبر کی طرف دوڑتا ہے اور کوئی نہیں جو اسے روکے ۔

٭ جب بادشاہ جھوٹی بات کی طرف کان لگاتا ہے  تو اس کے سب خادم شریر ہو جاتے ہیں ۔

 

تحریر : راۓ محمد کمال

کتاب کا نام : اقوال زریں

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال ( حصّہ چهارم)

حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال (حصّہ پنجم)