• صارفین کی تعداد :
  • 4920
  • 9/14/2010
  • تاريخ :

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائشیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائشیا
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائشیا  دنیا کی ایک معیاری یونورسٹی ہے ۔ اس یونیورسٹی میں تدریس اور انتظامی امور کے لیۓ انگریزی زبان کا استعمال ہو رہا ہے ۔

یونیورسٹی اب بہت حد تک معروف ہو چکی ہے اور اس کی شہرت کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک سے طالب علم اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے تشریف لاتے ہیں ۔ اس وقت یونیورسٹی میں دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 90 ممالک کے طالب علم ، علم حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔
اس یونیورسٹی میں مختلف شعبوں میں تعلیم دی جا رہی ہے ۔

تدریسی عمل کو بہترین بنانے کے لیۓ اس ادارے میں تدریس کے لیۓ  پوری دنیا سے بہترین اساتذہ کو یہاں کام کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔ اس یونیورسٹی کو  اعلی مقام تک پہنچانے میں ملائشیا کی حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے تاکہ ادارے کے  دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق  بنایا جایا ۔
یونیورسٹی کے اعلی معیار کی بدولت اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کو کام کے لیۓ اچھے اداروں اور کمپنیوں کی طرف سے پرجوش انداز میں  دعوت دی جاتی ہے ۔

 اس بات میں ذرا بھی شک نہیں ہے کہ اس ادارے میں  مستقبل کی  دنیا کے عظیم رہبر پیدا کیۓ جا رہے ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں دنیا کے لیۓ کارھای نمایاں انجام دینے کے لیۓ بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں ۔ جب 1983 میں اس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تو ایک بنیادی مقصد یہ بھی تھا کہ اسلامی دنیا کے باسیوں کو علم کی ان بلندیوں تک پہنچا دیا جاۓ جن پر ماضی میں ان کے آباؤ اجداد  فائز تھے اور علم و دانش میں ایک بار پھر وہ دنیا کی رہنمائی کریں ۔ اس یونیورسٹی کو  او آئی سی کی معاونت بھی حاصل ہے  اور اس کے علاوہ بھی آٹھ ممالک کی حکومتیں اس کا انتظام چلانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں ۔

مزید معلومات کے لیۓ براۓ مہربانی یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں ۔ شکریہ

یونیورسٹی کی ویب سائٹ کا ایڈریس :   https://www.iiu.edu

تحریر : سید اسداللہ ارسلان