• صارفین کی تعداد :
  • 3515
  • 11/8/2010
  • تاريخ :

جنت

آخرت

مومنین جنت میں وارد ھوں گے۔ جنت میں بھت سے عظیم الشان اور بڑے بڑے آسمانوں اور زمین کی وسعتوں تک  پھیلے ھوئے باغات ھوں گے جن میں انواع واقسام کے درخت ھر قسم کے میوہ جات سے لدے ہوئے ھوں گے جو قابل دسترسی بھی ھوں گے۔  خوبصورت اورعالیشان محل ھوں گے۔ جن میں شفاف پانی ، دودھ ، شھد اور شراب طھور کی نھریں جاری ھوں گی۔ اھل بھشت جس شے کی بھی خواھش کریں گے بلکہ ان کی خواھشات سے بھی اعلیٰ پیمانے پر وہ شے ان کے اختیار میں ھوگی۔

اھل بھشت باریک اور دبیز ریشم کے لباس زیب تن کئے اپنی مکمل آرائش کے ساتھ  ایک دوسرے کے سامنے آراستہ تخت اور نرم بستروں پر تکیہ کئے ھوئے  حمد وشکر خدا بجا لارھے ھوں گے۔  یہ لوگ نہ لغو باتیں کریںگے اور نہ سنیں گے۔  ان پر نہ سردی اثر انداز ھوگی اور نہ گرمی۔ نہ رنجیدہ ھوں گے اور نہ خستہ حال  انھیں نہ کوئی خوف ھوگا نہ کوئی حزن۔  ان کے دل ھر طرح کی کدورت وکینے سے پاک ھوں گے۔

ان کی خدمت کے لئے ان کے آس پاس غلمان موجود ھوں گے  اور انھیں شراب طھور پیش کرتے ھوں گے ایسی شراب کہ جس کی لذت وذائقہ قابل تعریف نھیں ھے اور اس میں نہ کوئی دردسر ھوگا اور نہ اس سے ھوش وحواس غائب ھوں گے۔

اھل بھشت انواع واقسام کے میوہ جات اور گوشت مرغ سے لطف اندور ھوں گے۔اور ان کےلئے وھاں بیویاں بھی ھوں گی جو خوبصورت اور مھربان ھونے کے علاوہ پاکیزہ بھی ھوگی۔ ان سب سے بڑھ کر نعمت معنوی رضوان الٰھی ھے جو انھیں حاصل ھوںگی۔پروردگار کی جانب سے ان کے لئے لطف و عنایات کی ایسی بارش ھوگی جو کسی کے وھم و گمان میں آبھی نھیں سکتی۔

اھم ترین بات یہ ھے کہ یہ عظیم سعادت، نعمت غیر قابل تعریف اورر حمت یعنی قرب خدا انھیں ھمیشہ ھمیشہ کے لئے حاصل ھو جائے گا۔  جس کی نہ کوئی حد ھے اور نہ کوئی خاتمہ۔


متعلقہ تحریریں:

انسانی زندگی پر معاد کے آثار و فوائد

انسانی زندگی پر معاد کے آثار و فوائد ( حصّہ دوّم )

انسانی زندگی پر معاد کے آثار و فوائد ( حصّہ سوّم )

انسانی زندگی پر معاد کے آثار و فوائد ( حصّہ چهارم )

انسانی زندگی پر معاد کے آثار و فوائد ( حصّہ پنجم )

انسانی زندگی پر معاد کے آثار و فوائد ( حصّہ ششم )

انسانی زندگی پر معاد کے آثار و فوائد ( حصّہ هفتم )

موت کی ماہیت

روز قیامت کیا ہوگا؟

جسمانی معاد