• صارفین کی تعداد :
  • 2163
  • 1/15/2011
  • تاريخ :

امامت کے عام معنی (حصّہ ششم)

بسم الله الرحمن الرحیم

خلاصہ گفتگو:

در حقیقت منصب امامت، معنی نبوت کوکامل کرنے والا ھے اورنبی کا وجود بغیر امامت کے عملی طور پر مکمل نھیں هو سکتا، اسی وجہ سے شیعوں کا عقیدہ یہ ھے کہ جس طرح نبوت ضروری ھے اسی طرح امامت بھی ضروری ھے، جس طرح خدا پر نبوت واجب ھے اسی طرح امامت بھی واجب ھے اور اس کے لئے بہترین سند اور بہترین دلیل درج ذیل مشهور و معروف حدیث رسول  ھے:

”من مات ولم یعرف امام زمانہ مات میتةالجاھلیة“

(جو شخص اپنے زمانہ کے امام کو پہچانے بغیر مرجائے تو اس کی موت جاھلیت کی موت هوتی ھے)

اور جب امامت کا هونا ضروری ھے تو کیا اسلام نے مسلمانوں کو اس چیز کا اختیار دیا ھے کہ وہ اس امام کا انتخاب کریں جو اس عظیم اور اھم ذمہ داری کو سنبھالے یا منصب امامت کا انتخاب الٰھی نصوص کے ذریعہ هوتا ھے اور نبی کے ذریعہ معین کیا جاتا ھے۔

چنانچہ شیعہ اوراکثر معتزلہ کا عقیدہ ھے کہ امام کے لئے ضروری ھے کہ اس کو خود نبی منصوب کرے اور نبی بذات خود اس کو معین کرے ۔

جس کی دلیل یہ پیش کرتے ھیں:

چونکہ امامت، نبوت کا استمرار ھے لہٰذا اس میں بھی نبوت کی طرح تعین خاص کی ضرورت ھے جس سے یہ کشف هوجائے کہ خداوندعالم نے اس منصب کو اختیار کیا ھے اور خدا اس سے راضی ھے۔

پس جس طرح نبوت بھی انتخاب اور شوریٰ سے نھیں هو سکتی اسی طرح امامت بھی شوریٰ کے انتخاب سے نھیں هوسکتی۔

اور یھی وہ راستہ ھے جو امامت و امام کے مسئلہ میں ثابت اور معین ھے لیکن دوسرے اسلامی فرقوں نے اس سلسلہ میں کوئی خاص راستہ نھیں اپنایا۔

بلکہ کہتے ھیں جو شخص بھی امامت کا متولی هوگیا او راپنے کو امام تصور کرنے لگا تو وہ امام ھے چاھے اس متولی کو انتخاب کے ذریعہ بنایا گیا هو جیسے ابوبکر ،عثمان، حضرت علی (ع) اور امام حسن (ع) کے لئے هوا، اور تاریخ اسلام میں ان کے علاوہ کسی کا انتخاب نھیں هوا ، یا اپنے سے ما قبل نے ان کے بارے میں وصیت کی هو جیسا کہ عمر بن خطاب اور اکثر خلفائے اموی، عباسی اور عثمانی کے لئے هوا ھے یا چاھے طاقت کے بل بوتہ کی بنا پر هو جیسے معاویہ بن ابی سفیان اور ابو عباس السفاح نے کیا ھے۔

بشکریہ صادقین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

امامت کے عام معنی

امامت کے عام معنی ( دوسرا حصّہ)

امامت، قرآن و حدیث کی روشنی میں

امام کا منصوب کیا جانا استبداد نہیں

کیا شیعوں کا نظریہٴ امامت آزادی کے خلاف ہے