• صارفین کی تعداد :
  • 3618
  • 3/5/2011
  • تاريخ :

قیامت، قرآن و عقل کی روشنی میں (حصّہ دوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

ھم اس موضوع کو بیان کرنے میں صرف عقلی دلائل و برھان پر ھی اکتفاء نھیں کریں گے بلکہ ھم یہ بھی بیان کریں گے کہ آیا عقلی طور پر قیامت کا وجود ممکن ھے یا محال؟ اور کیا عقل قیامت کے وجود کا تصور کرسکتی ھے یا نھیں؟ اور کیا یہ عقیدہ کے ساتھ ھم آہنگ بھی ھے یا نھیں ، خلاصہ یہ کہ وجود قیامت کو ثابت کرنے کے لئے قرآن و احادیث اور عقلی دلائل کی روشنی میں بغیر افرادط و تفریط کے حق کو بیان کریں گے۔

خداوند عالم کا قول صادق اور سچا ھے جیسا کہ ارشاد هوتا ھے:

< اللهُ لاَإِلَہَ إِلاَّ هو لَیَجْمَعَنَّکُمْ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ لاَرَیْبَ فِیہِ وَمَنْ اٴَصْدَقُ مِنْ اللهِ حَدِیثًا>

”کوئی خدا نھیں سوائے اس کے وہ تم کو قیامت کے دن جس میں ذرا بھی شک نھیں ضرور راکھٹا کرے گا اور خدا سے بڑھ کر بات میں کون سچا هوگا“

< وَیَقُولُونَ مَتَی ہَذَا الْوَعْدُ إِنْ کُنتُمْ صَادِقِینَ ۔ قُلْ لَکُمْ مِیعَادُ یَوْمٍ لاَتَسْتَاٴْخِرُونَ عَنْہُ سَاعَةً وَلاَتَسْتَقْدِمُونَ >

”اور (الٹے) کہتے ھیں کہ اگر تم (اپنے دعوے میں) سچے هو تو (آخر) یہ (قیامت کا) وعدہ کب (پورا) هوگا، (اے رسول ) تم ان سے کہہ دو کہ تم لوگوں کے واسطے ایک خاص دن کی میعاد مقرر ھے کہ نہ تم اس سے ایک گھڑی پیچھے رہ سکتے هو اور نہ آگے ھی بڑھ  سکتے هو۔“

< یَوْمَ تَجِدُ کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَیْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ >

”اور( اس دن کو یادرکھو) جس دن ھر شخص جو کچھ اس نے (دنیا میں) نیکی کی ھے اور جو کچھ برائی کی ھے اس کو موجود پائے گا“

< یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اٴَخِیہِ . وَاٴُمِّہِ وَاٴَبِیہِ . وَصَاحِبَتِہِ وَبَنِیہِ . لِکُلِّ امْرِءٍ مِنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاٴْنٌ یُغْنِیہِ . وُجُوہٌ یَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ . ضَاحِکَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ . وَوُجُوہٌ یَوْمَئِذٍ عَلَیْہَا غَبَرَةٌ . تَرْہَقُہَا قَتَرَةٌ>

”اس دن (قیامت) آدمی اپنے بھائی اپنی ماں اور اپنے باپ اور اپنے لڑکوں سے بھاگے گا اس دن ھر شخص (اپنی نجات) کی )ایسی فکر میں هوگا جو اس کے (مشغول هونے کے )لئے کافی هو، بہت سے چھرے تو اس دن چمکتے هونگے خنداں شادمان (یھی نیکوکار ھیں) اور بہت سے چھرے ایسے هوں گے جن پر گرد پڑی هوگی اس پر سیاھی چھائی هوئی هوگی (اور یھی کفار بدکار ھیں)“

وآخر دعونا ان الحمد لله رب العالمین

محمد حسن آل یاسین

بشکریہ صادقین ویب سائٹ


متعلقہ تحریریں:

برزخ

برزخ (حصّہ دوّم)

جھنم

جنت

جنت کی طرف یا جھنم کی طرف