• صارفین کی تعداد :
  • 4262
  • 4/24/2011
  • تاريخ :

حج کی منتخب حدیثیں (حصّہ دوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

حج کا فلسفہ

قال علی (ع):

”جَعَلَہُ سُبْحَانَہُ عَلاٰمَةً لِتَوَاضُعِھِمْ لِعَظَمَتِہِ و َاِذعانَھُمْ لِعِزَّتِہِ“۔

حضرت علی (ع) نے فرمایا:

”خدا وند عالم نے کعبہ کے حج کو علامت قرار دیا ھے تاکہ لوگ اس کی عظمت کے سامنے فروتنی کا اظھار کریں اور پروردگار عالم کے غلبہ نیز اس کی عظمت و بزرگواری کا اعتراف کریں “۔

قال علی (ع):

”جَعَلَہُ سُبْحَانَہُ لِلْإِسْلاٰمِ عَلَماًوَلِلْعَائِذِینَ حَرَماً“۔

حضرت علی (ع)نے فرمایا:

”خدا وند عالم نے حج اور کعبہ کو اسلام کا نشان اور پرچم قرار دیا ھے اور پناہ لینے والے کے لئے اس جگہ کو جائے امن بنایا ھے“۔

دین کی تقویت کا سبب

قال علی (ع):

”۔۔۔وَالْحَجَّ تَقْوِیَةً لِلدِّینِ “

حضرت علی (ع) نے فرمایا:

”۔۔۔ اورحج کو دین کی تقویت کا سبب قرار دیاھے“۔

دلوں کا سکون

قال الباقر (ع):

”الحَجُّ تَسْکِین القُلُوبُ“

امام محمد باقر (ع)فرماتے ھیں:

”حج دلوں کی راحت وسکون کا سبب ھے“۔

حج ترک کرنے والا

قال رسول اللہ (ص):

”مَنْ مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ فَلْیَمُتْ إِنْ شَاءَ یَھُودِیّاً وَإِنْ شَاءَ نَصْرَانِیّاً“۔

پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا:

”جو شخص حج انجام دیئے بغیر مر جائے (اس سے کھا جائے گا کہ ) تو چاھے یہودی مرے یا نصرانی “۔

یھی مضمو ن ایک دوسری روایت میں امام جعفر صادق (ع) سے بھی نقل هوا ھے۔

حج و کامیابی

”لوگوں نے امام محمد باقر (ع) سے دریافت کیا کہ حج کا نام حج کیوں رکھا گیا ھے ؟

تو آپ نے فرمایا:

”قَالَ حَجَّ فُلاٰنٌ اٴَيْ اٴَفْلَحَ فُلاٰنٌ“۔

” فلاں شخص نے حج کیا یعنی وہ کامیاب هوا “۔

حج کی اھمیت

محمد بن مسلم کھتے ھیں کہ :

امام محمد باقر (ع) یا امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا:

”وَدَّ مَنْ في الْقُبُورِ لَوْ اٴَنَّ لَہُ حَجَّةً وَاحِدَةً بِالدُّنْیَا وَمَا فِیھَا“۔

”مُردے اپنی قبروں میں یہ آرزو کرتے ھیں کہ اے کاش!وہ دنیا، اور دنیا میں جو کچھ بھی ھے دیدیتے اور اس کے عوض انھیں ایک حج کا ثواب مل جاتا “۔

بشکریہ : الحسنین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

امام جعفر صادق علیہ السلام کی منتخب حديثیں (حصّہ چهارم)

امام جعفر صادق علیه السلام کی منتخب حديثیں (حصّہ سوّم)

امام جعفر صادق علیه السلام کی منتخب حديثیں (حصّہ دوّم)

امام جعفر صادق علیه السلام کی منتخب حديثیں

حضرت امام حسن علیہ السلام کی احادیث