• صارفین کی تعداد :
  • 2884
  • 5/14/2011
  • تاريخ :

امامت اور ولایت کے محور کے گرد جمع ہوجاؤ

شہید

امامت اور ولایت کے محور کے گرد جمع ہوجائو ، تفرقہ سے پرہیز کرو اور شہیدوں کے خون کو پامال نہ کرو ۔

(علی اللہ مہر جو)

یہ انقلاب ایک خروشان سیلاب کے مانند ہے جو ایک معین مقصد کی طرف بڑھ رہا ہے اور امام خمینی ایک باندھ کے مانند ہیں جو اس سیلاب کو ادھر ادھر جانے سے روکتے ہیں ۔

(مرتضی احسان )

 

جب تمہاری رگوں میں خون ہے مرجع عالیقدر اور نائب امام زمانہ (عج) امام خمینی کی حمایت سے پیچھے نہ ہٹنا اور   امام زمانہ (عج) کے ظہور کی آمادگی کی خاطر ان کی مدد کرنا ۔

( محسن پالیزیان )

 

 اے اسلام کے راہ پر چلنے والو! ہر گز امام کو تنہا نہ چھوڑنا، آپ ایسے رہبر ہیں جس کا وجود امت مسلمہ اور دنیا کے مظلوموں کے اتحاد اور انسجام کا باعث ہے ۔

( حسین پور صالح)

 

  تمہیں خدا کا واسطہ! اس دلسوز امام کو ہمیشہ اپنی نگاہوں کے سامنے رکھنا اور ولایت کے دائرے سے خارج نہ ہونا ، راستہ سے روگردانی کی صورت میں ضلالت اور گمراہی تمہارا نصیب ہوگی ۔

( علی پاک جم پور فرد)

 

 ولایت فقیہ کے تابع رہو، یہ ولایت، ولایت خدا ، پیغمبر اور ائمہ علیم السلام کی ولایت کا ادامہ ہے اگر تم مسلمان اور شیعہ ہو تو امام کی باتوں کو اپنے تمام امور میں نمونہ عمل قرار دو۔

(محسن پور حسن )

 

بشکریہ : نويد شاہد


متعلقہ تحریریں :

قرآن کی قرائت کریں

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ ششم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ پنجم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ چهارم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں (تیسرا حصّہ)