• صارفین کی تعداد :
  • 2259
  • 6/6/2011
  • تاريخ :

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ هشتم)

علي عليہ السلام

شيخ عبداللہ شبراوي (عالم مذہب ِشافعي)

”‌يہ سلسلہ ہاشمي کہ جس ميں خاندانِ مطہر نبوي،جماعت ِعلوي اوربارہ امام شامل ہيں، ايک ہي نور سے پيوستہ ہيں جس نے سارے جہان کو روشن کيا ہوا ہے- يہ بہت فضيلتوں والے ہيں- اعلي' صفات کے مالک ہيں- شرف و عزتِ نفس والے ہيں اور باطن ميں بزرگيِ محمدي

رکھتے ہيں”-

حوالہ: ”‌آئمہ اثنا عشري”،مصنف:شيخ احمد بن عبداللہ بن عباس جوہري،مقدمہ :آيت اللہ صافي گلپائيگاني،صفحہ45،نقل از ”‌الاتحاف بحب الاشراف”،مصنف:شيخ عبداللہ شبراوي شافعي-

ابوھذيل (اہلِ سنت کے مفکر اور دانشمند و استاد ابن ابي الحديد)

ابن ابي الحديد شرح نہج البلاغہ ميں لکھتے ہيں:”‌ميں نے اپنے اُستاد ابوھذيل سے سنا ہے: جب کسي شخص نے اُن سے پوچھا کہ خدا کے نزديک علي عليہ السلام افضل ہيں يا حضرتِ ابوبکر؟تو جواب ميں ابوھذيل نے کہا:

وَاللّہِ لَمُب'ارِزَةِ عَلِيٍّ عَمْرويَوْمَ الْخَنْدَقِ تَعْدِلُ اَعْم'ال الْمُھ'اجِرِيْنَ وَالْاَنْصَارِوَط'اع'اتِھِمْ کُلَّھَا تُرْب'ي عَلَيْھَا فَضْلاً عَنْ اَبِيْ بَکْرٍ وَحْدَہُ-

”‌خدا کي قسم! علي عليہ السلام کا جنگ ِخندق ميں عمروبن عبدودسے مقابلہ بھاري ہے تمام مہاجرين و انصار کي عبادتوں اور اطاعتوں پر، حضرتِ ابوبکر کا تنہا کيا مقابلہ!”

حوالہ : محمد رازي، کتاب’چراشيعہ شدم‘نقل از شرح نہج البلاغہ، ابن ابي الحديد،ج4ص334

ابن مغازلي (عالم معروف مذہب ِشافعي)

خدا کي حمدوثناء اور پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم پر درود وسلام کے بعد لکھتے ہيں:

”‌درودوسلام ہو علي عليہ السلام پر ،مومنوں کے امير ، مسلمانوں کے آقا،سفيد اور چمکدار پيشاني والوں کے رہبر، نيکوکاروں کے باپ، روشن چراغ-

درود ہو سيدہ فاطمہ سلام اللہ عليہا پر، بتول عذرا پر،نساء العالمين کي سردا رپر،دختر رسول پر اور اُن کے دوفرزندوں پر،رسول کے نواسوں پر،جوانانِ جنت کے سرداروں پر”-

حوالہ   :بوستانِ معرفت،ص694،نقل از مناقب،مصنف:ابن مغازلي،کتاب کے آغاز ميں

عبدالرؤوف مناوي(عالم مذہب ِشافعي)

”‌اوّل وآخر کا خالق جانتا ہے کہ کتابِ خدا کو سمجھنے کا انحصار علمِ علي عليہ السلام پر ہے”-

حوالہ: بوستانِ معرفت،صفحہ680،نقل از”‌ مناوي در فيض القدير”جلد3،صفحہ47پر عبدالرؤوف مناوي نے حديث2705(انامدينة العلم وعلي بابھا) ميں لکھا ہے-

جاري ہے۔

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ چهارّم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ سوّم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ دوّم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں

حضرت علي بن ابي طالب عليہ السلام