• صارفین کی تعداد :
  • 2558
  • 6/6/2011
  • تاريخ :

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ نهم)

علي عليہ السلام

جاحظ (مفکر مذہب ِمعتزلي)

”‌--حضرت علي کرم اللہ وجھہ î نے برسرِ منبر کہا:’ہمارے خاندان کا کسي سے مقابلہ نہيں ہوسکتا‘-

بالکل صحيح فرمايا- کس طرح مقابلہ ہو اُس خاندان سے کسي کا!اسي خاندان سے تو پيغمبر خداہيں اور اسي سے دو پاک فرزند (حسن  اور حسين ) ہيں اور سب سے پاک يعني علي  و فاطمہ اور پيغمبر اسلام اورراہِ خدا کے دو شہيد :شير خدا حمزہ اور صاحب ِعظمت حضرتِ جعفر -----------”-

حوالہ  بوستانِ معرفت،صفحہ688،نقل از شيخ سليمان قندوزي حنفي، ينابيع المودة، باب52-

”‌حقيقت ميں ذاتي دشمنياں عقلِ سليم کو نقصان پہنچاتي ہيں اورانسان کے اخلاقِ حسنہ کوخراب کرتي ہيں اور خصوصاً اہلِ بيت عليہم السلام سے دشمني ،يعني اُن کے فضائل اور اُن کي مسلّمہ افضليت کو دوسروں کے مقابلہ ميں جھگڑے کاباعث بنانا- لہ'ذا ہم پر واجب ہے کہ ہم حق طلب کريں- اُسي کي پيروي کريں اور قرآن سے وہي مراد چاہيں جو حقيقتاً منظورِ خدا ہے- يہ سب اسي صورت ميں ممکن ہے جب ہم تعصب و خواہشاتِ نفس اور متقدمين(باپ دادا اور اساتذہ) کي غلط تقليدکو دور پھينک ديں اور اہلِ بيت ِ اطہار عليہم السلام اور عترتِ پيغمبرکي دوسروں پر افضليت کو تسليم کريں”-

حوالہ  بوستانِ معرفت،صفحہ999،نقل از شيخ سليمان قندوزي حنفي، باب52،ينابيع المودة-

-------

”‌امير المومنين علي عليہ السلام کے کئي سواقوالِ حکمت ہيں اور آپ کے ہر قول سے ہزار ہزار حکيمانہ اقوال تفسيرہوسکتے ہيں”-

حوالہ  بوستانِ معرفت،صفحہ690،نقل از مناقب ِ خوارزمي،باب24،صفحہ271-

ختم شد.

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ پنجم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ چهارّم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ سوّم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ دوّم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں