• صارفین کی تعداد :
  • 5655
  • 7/9/2011
  • تاريخ :

قرآنی معلومات

کتاب الہی

 پورا قرآن تیس پاروں پر مشتمل ہے۔

• قرآن میں کل” ۱۱۴“ سورے ہیں۔

• قرآن میں ”۶۲۳۶“آیتیں ہیں۔

• قرآن میں کل” ۱۰۱۵۰۳۰“نقطے ہیں۔

• قرآن میں کل”۹۳۲۴۳“فتحہ(زبر )ہیں۔

• قرآن میں کل”۳۹۵۸۶“ کسرہ (زیر ) ہیں ۔

• قرآن میں کل”۴۸۰۸“ضمہ (پیش ) ہیں ۔

• قرآن میں کل”۱۹۲۵۳“تشدید ہیں۔

• قرآن میں کل”۳۲۳۶۷۱“حروف استعمال ہوئے ہیں۔

• قرآن میں کل”۱۷۷۱“عدد ”مد“ ہیں۔

• قرآن میں کل”۷۷۷۰“کلمہ استعمال ہوئے ہیں۔

• قرآن میں کل”۱۰۰۰“ رکوع ہیں۔

• قرآن میں کل”۱۲۰“”حزب “ہیں۔

قرآن حکیم

• قرآن میں ”۱۱۵“ لفظ” بسم اللّٰہ“ آیا ہے۔

• قرآن میں ”۱۱۴“ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم آیا ہے۔

• قرآن میں کل” ۵۰۹۸“ وقف ہیں۔

• قرآن میں کل”۷۰“ بار لفظ ”قرآن “ آیا ہے۔

• قرآن میں سب سے بڑي  سورہ ”بقرہ “ ہے۔

• قرآن میں سب سے چھوٹی سورہ ” کوثر “ ہے ۔

• قرآن میں سب سے بڑی آیت سورہ بقرہ کی آیت ”۲۸۲“ہے۔

• قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمن کی آیت” مُدْہٰامَّتٰان“ ہے

• قرآن میں سب سے بڑا کلمہ ”فَاٴَسْقَیْنٰاکُمُوہ“ ہے ۔(سورہ حجر/۲۲)

• قرآن میں سب سے چھوٹا کلمہ ”با“ بسم اللّٰہ ہے۔

• قرآن میں سب سے زیادہ حرف ”الف“استعمال ہوا ہے۔

• قرآن میں سب سے کم حرف ”ظاء“ استعمال ہوا ہے۔

• قرآن میں سب سے بہترین سورہ ”یٰس“ ہے۔

• وسط کلمہ قرآن ”وَلْیَتَلَطَّفْ “ہے جو سورہ کہف آیہ ۱۹میں آیا ہے۔

• سورہ حمد کو مادر قرآن اور فاتحۃ القرآن کہا جاتا ہے ۔

• قرآن میں پانچ سورہ ہیں جو ”الحمد للّٰہ “سے شروع ہوتے ہی( ۱۔حمد، ۲۔انعام، ۳۔کہف،۴۔سباٴ ،۵۔فاطر

• قرآن میں چار سورہ ہیں جو” انّا “‘سے شروع ہوتے ہیں( فتح ، نوح ، قدر کوثر)

• قرآنمیںسورہ فجر کو سورہ امام حسین علیہ السلام کہا جاتا ہے۔

• قرآن میں اسراء ، حدید ، حشر ، صف ، جمعہ ، تغابن اور اعلیٰ کو سورہ مسبحات کہا جاتا ہے۔

• قرآن میں ”۸۶“ سورہ مکی اور ”۲۸ “ سورہ مدنی ہیں۔

• سورہ ”یٰس“ کو قلب قرآن کہا جاتا ہے۔

• قرآن میں ۷ سورے ”اذا “ سے شروع ہوئے ہیں (واقعہ،منافقون، تکویر، انفطار ، انشقاق،نصر اور زلزال

قرآن حکیم

• قرآن میں چار سورے ہیں جن میں سجدہ واجب ہے (سجدہ ،فصلت نجم، علق)

• قرآن میں فقط ایک سورہ ہے جو” بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “سے شروع نہیں ہوا ہے ،وہ سورہ توبہ ہے۔

• قرآن میں۲۰سورے ہیں جوقسم سے شروع ہوئے ہیں (عصر، عادیات، تین ، ضحیٰ، شمس ،بلد ،فجر ،طارق، بروج ، نازعات ،مرسلات، قیامت ، نجم، طور، ذاریات ، صافات، ن، ص،ق، اور لیل)

• قرآن میں چار سورے ہیں جو ایک ساتھ ایک جگہ نازل ہوئے ہیں (کوثر نصر ، لہب اور اخلاص)

• قرآن میں پانچ سورے ”قل “ سے شروع ہوئے ہیں ( جن ،کافرون، اخلاص ، فلق اور ناس)

• سورہ نمل میں دو ”بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “آیا ہے۔

• قرآن میں ۲۹ سور ے حروف مقطعات سے شروع ہوئے ہیں۔

• سورہ حمد دو بار پیغمبر اکرم (ص)پر نازل ہوا ہے ۔

• سورہ ”زمر “ کے پہلی آیت اور آخری آیت میں لفظ ”اللہ “ آیا ہے۔

• سورہ مجادلہ کے تمام آیتوں میں لفظ اللّٰہ آیا ہے ۔

• قرآن کے تیسویں پارے میں ۳۷ سورے ہیں۔

• ”سورہ دہر“ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہوا ہے۔

• امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک نوک نیزہ پر شام میں جس آیت کی تلاوت کی تھی وہ ”سورہ کہف “کی ۹ ویں آیت ہے۔

• سورہ نور کی آیت نمبر ۳۱ حجاب سے متعلق ہے۔

• آیہ ولایت” سورہ مائدہ“ کی آیت نمبر ۵۵ ہے۔

• سورہ اسراء کی آیت نمبر ۷۸ نماز یومیہ (پانچ وقت) کے بارے میں ہے۔

• آیہ مباہلہ سورہ”آل عمران“ آیت نمبر ۶۱ ہے۔

• سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۴۴،تغیر قبلہ کے بارے میں ہے۔

بشکریہ رضویہ ریسرچ سینٹر


متعلقہ تحریریں:

كتاب آسمانی سے  مراد کیا ہے؟ (حصّہ سوّم)

كتاب آسمانی سے  مراد کیا ہے؟ (حصّہ دوّم)

افلاک و زمیں

اختتاميہ كلمات

ماں کے پیٹ کے تین تاریک پردے