• صارفین کی تعداد :
  • 2537
  • 8/8/2011
  • تاريخ :

قرآن مجيد اور حضرت علي عليہ السلام کي خدمات ( حصّہ سوّم )

حضرت علی علیہ السلام

قرآن ميں علي عليہ السلام کا نام تھا يا نہيں؟

بعض ورايات سے يہ سمجھا جا سکتا ہے کہ حضرت علي عليہ السلام کا نام قرآن ميں آيا ہے - اور ان روايات کو صحيح ماننے سے يہ لازم نہيں آتا کہ موجودہ قرآن تحريف شدہ ہے - اس لئے کہ اس سے مراد وہ اضافات ہيں جو تفسير مزجي کي صورت بعض آيات کے ساتھ بني اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم يا ائمہ طاہرين عليہم السلام کي طرف سے بيان ہوئے ہيں- يا اس سے مراد,, تنزيل غير قرآني” (حديث قدسي ) ہے- يعني خدائے متعال کا وہ کلام جوجبرئيل امين عليہ السلام لے کر آئے ليکن جز و قرآن نہيں ہے- چونکہ ,, تنزيل ” کبھي خود قرآن ہے کبھي تفسير قرآن ہے اور کبھي حديث قدسي- قرآن کے اندر نام علي عليہ السلام نہ آنے کے بارے ميں مندرجہ ذيل امور پيش کيے جا سکتے ہيں-

1- امام صادق عليہ السلام سے منقول ايک روايت ميں اس بات پر دليل دي گئي ہے کہ حضرت عليہ عليہ السلام کا نام قرآن ميں کيوں نہيں آيا؟ آپ نے اس موقع پر فرمايا تھا کہ,, ان (مخالفين) سے کہو کہ نماز کا حکم قرآن ميں موجود ہے ليکن نماز کي رکعتوں کي تعداد قرآن بيان نہيں کي گئي ہے- پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہيں جو نماز کي رکعتوں کي تعداد بتاتے ہيں اور آيت صلاہ کي تفسير کرتے ہيں اس روايت سے پتہ چلتا ہے کہ امام علي عليہ السلام کے نام کا قرآن ميں ذ کر نہ ہونا مسلمات ميں سے تھا-

2-- امام باقر عليہ السلام نے محمد بن مسلم سے فرمايا :

,, اے محمد! اگر تم سنو کہ خدا نے قرآ ن ميں اس امت کے کسي فرد کي نيکي کے ساتھ ياد کيا ہے تو مقصود ہم ہيں- اور اگر ديکھو کہ کسي گروہ کو برائي کے ساتھ ياد کيا ہے تو اس سے ہمارے دشمن مراد ہيں”

 اس روايت سے معلوم ہوتا ہے کہ ائمہ عليہم السلام اور ان کے دشمنوں کے صفات قرآن ميں آئے ہيں نہ کہ ان کے نام -

3-- محمد بن بن فضيل ابوالحسن الماضي سے نقل کرتے ہيں کہ ميں نے پوچھا کہ ,, انا لما سمعنا الہديٰ آمنا بہ” کس معني ميں ہے تو امام عليہ السلام نے فرمايا : الہديٰ يعني ولايت ,,آمنا بمولٰينا فمن آمن بولاية مولاہ فلا يخاف بخسا ولا رہقا ” ميں نے پوچھا کہ کيا يہ قرات نص قرآن اور تنزيل ہے؟ آپ نے فرمايا نہيں، بلکہ تاويل ہے -


متعلقہ تحريريں:

امام عصر كي معرفت قرآن مجيد كي روشني ميں (حصّہ سوّم)

امام عصر كي معرفت قرآن مجيد كي روشني ميں (حصّہ دوّم)

امام عصر كي معرفت قرآن مجيد كي روشني ميں

قرآن اور حضرت امام زمانہ (عج) عليہ السلام

حضرت علي (ع) تفسير بالرائے سے پرہيز کے سلسلہ فرماتے ہيں