• صارفین کی تعداد :
  • 3795
  • 8/17/2011
  • تاريخ :

قاجاري دور حکومت ميں عورتوں کا لباس

قاجاری دور حکومت میں عورتوں کا لباس

ابتدا ميں عورتوں کا لباس  بغير بٹنوں والے  چھوٹے کرتے  پر مشتمل تھا جو سامنے سے کھلا ہوتا تھا -  کرتے پر خوبصورتي کے ليۓ مختلف رنگوں کے بٹن بھي لگاۓ جاتے تھے -

قاجاري دور حکومت ميں خواتين کا  گھر کے اندر اور باہر پہنا جانے والا لباس مختلف ہوا کرتا تھا -

گھر کے اندر پہنے جانے والے لباس کو تاريخي اعتبار سے ہم تين حصوں ميں تقسيم کر سکتے ہيں -

پہلا دور جو قاجاري دور حکومت کے ابتداء سے لے کر ناصرالدين شاہ کے فرنگ کي طرف سفر کرنے تک تھا -

دوسرا دور ناصرالدين شاہ کے سفر سے لے کر مظفّري دور کے ابتداء تک

 تيسرا دور مظفّري دور کے ابتداء سے قاجاري دور حکومت کے اختتام تک جاتا ہے -

پہلے دور ميں عورتيں بغير بٹن کے کوتاہ کرتے پہنا کرتي تھيں جو سامنے سے کھلے  ہوا کرتے تھے - لباس کي تزئين اور آرائش کے ليۓ رنگ دار بٹنوں کا استعمال کيا جاتا تھا - امير  گھرانوں کي خواتين اپنے لباس پر سونے  اور مرواريد  کے بٹن لگوايا کرتي تھيں - اس دور ميں ريشمي کپڑے کا رواج تھا -

قاجاری دور حکومت میں عورتوں کا لباس

اس دور ميں شلوار کافي کھلي پہني جاتي تھي جس کے اوپر ايک خاص قسم کا  لباس بنام «چاپکين» پہنا جاتا تھا -  سر کو ڈھانپنے کے ليۓ  تکون شکل کي چادر استعمال کي جاتي تھي  جسے «چارقد» کہا جاتا تھا -   يہ بھي دو قسم کا ہوا کرتا تھا - ايک کا نام «قالبي» اور دوسرے کا نام «آفتاب‌گرداني» تھا -

 ناصرالدين شاہ نے جب ايران سے باہر  دوسرے ممالک کا سفر کيا تو وہاں پہنا جانے والا خواتين کا لباس اسے بےحد پسند آيا - اس لباس کو « يپترزبورگ»   کہا جاتا تھا  اور يہ ايک طرح سے تنگ لباس ہوا کرتا تھا - بادشاہ نے حرم ميں رہنے والي خواتين کو يہ لباس پہننے کي طرف راغب کيا - سر کو ڈھانپنے کے ليۓ سادہ سفيد رنگ کے کپڑے کا استعمال کروايا گيا - عورتوں کا يہ لباس حرم سے باہر  بھي مقبول ہو گيا مگر مذھبي فضا کي وجہ سے لوگوں ميں ايک حد سے زيادہ  مقبول نہ  ہوا -

تيسرے دور ميں بھي غير ملکي لباس ہي مقبول ہوا  جو شروع ميں   بادشاہ کے محل کي خواتين ميں مقبول ہوا اور بعد ميں محل کے باہر بھي پہنا جانے لگا -  يہ لباس قدرے باحجاب تھا - گھر سے باہر پہنا جانے والا لباس ايک چادر پر مشتمل ہوا کرتا تھا جو عورت کو سر سے پيروں تک ڈھانپ ليتي تھي - چہرے کو  ڈھانپنے کے ليۓ اس دور ميں مستطيلي شکل کے کپڑے کا استعمال کيا جاتا تھا -

تحریر : سیّد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحريريں:

ايران کے نباتات ( حصہ سوّم)

ايران کے نباتات ( حصہ دوّم)

ايران کے نباتات

ساماني دور حکومت

تاج کياني