• صارفین کی تعداد :
  • 2935
  • 9/20/2011
  • تاريخ :

خدا کي ياد ميں رہو اور اسي کے عشق ميں غرق ہوجائو

شہید

خدا کي ياد ميں رہو اور اسي کے عشق ميں غرق ہوجائو -

 ( محمد رضا کربلائي حاج اوغلي )

ہر چيز سے پہلے خدا اور مظلوموں کو ياد کرو اور اس کے بعد اپنے اہل خانہ کي طرف توجہ کرو اپني زندگي کو اسلام کي راہ ميں قربان کرکے اسے جاودان کردو تاکہ آخرت کو حاصل کرسکو -

 ( تيمور بختياري )

خلوص اختيار کرو ، جو کام بھي کرو اس ميں خد اکو مد نظر رکھو اور بے جا فيصلوں اور نا حق تہمتوں سے دوري اختيار کرو -اپني عمر کو بيکار صرف نہ کرو کہ يہ وقت ايک بار گزر جاتا ہے توو پھر واپس نہيں آتا- رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي ايک حديث ميں وارد ہوا ہے : '' الفرصة سريعة الفوت وبطيئة العود '' يعني فرصت جلدي گزر جاتي ہے اور دير سے حاصل ہوتي ہے -

 ( محمد حجتي)

ميرے بھائيو! آئو ہم کوشش کريں کہ اس دنيا ميں ہمارے کام صرف قرب خدا کے لئے ہوں ، مخلص بنو اور رياکاري سے دور ہوجائو ، اپنے گزشتہ کے برے کاموں سے عبرت حاصل کريں -دنيا ايک گزرگاہ ہے اس کو ہر حال ميں گزر جانا ہے تو پھر کيوں ہمارے کام اور ہمارے اعمال مفيد نہ ہوں ؟ جان لو کہ يہ ہمارے شہيدوں کا خون ہي تھا جس نے ہمارے اس انقلاب کے ستون کو زمين پر محکم اور استوار کيا ہے اور ہم کو سکون اور آسائش کي زندگي عطا کي - 

( محسن پور حسن )

ميرے عزيزو! عاشق ہوجائو ،عاشق خدا ، جب آدھي رات کو اٹھتے ہو تو کس کي ياد ميں ہوتے ہو ؟ انسان ، زندگي گھر اور بچوں کو فراموش کرديتا ہے اور صرف خدا کي ياد ميں رہتا ہے - 

( سعيد ميرچي )

 انشاء ا...خدا ہميں يقين عطا فرمائے تاکہ يقين کے ساتھ خدا کي عبادت کريں - اے خدا ! تجھے تيرے جلال کا واسطہ ہميں يقين عنايت فرما - 

(بہنام ميري )

 ايک دل ہوکر خدا کي راہ ميں ثابت قدم ہوجائو ، صبر سے کام لو ، خدا ہميشہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ،اپني جان ،مال اور اولاد کو خدا کي راہ ميں قربان کرديں تاکہ انشاء ا...خدا ہم سے قبول فرمائے -

 ( سيد مصطفي ماجدي)

 ہمارے کاندھوں پر کتني بڑي ذمہ داري ہے کہ اسلام کے شہيدوں کے خون کو رائگاں جانے سے بچائيں اور جس چيز کے لئے انہوں نے اپنے آپ کو قربان کيا يعني حکومت اسلامي اور اسلام کے بلند اقدار کے قيام کو ايک توحيدي معاشرے ميں برپا کريں ، آئو ہم اپنے آپ کو توڑيں اور صرف خدا کے بارے ميں فکر کريں اس قدر اس مادي زندگي اور دنياوي چکاچوندھ ميں اپنے آپ کو گم نہ کرليں کوشش کريں کہ ايسا عمل انجام ديں جو خوشنودي خدا کا باعث ہو نہ کہ دشمنان خدا کي خوشي کا سبب -

( عبد اللہ مسگر )

بشکريہ : نويد شاہد


متعلقہ تحريريں :

 اے مسلمانو! رہبر عظيم کے بيانات پر بھر پور توجہ رکھو

ميري گزارش ہے کہ اپنے خون کے خري قطرے تک امام  خميني کي حمايت کرنا

کسي بھي سپر پاور سے نہ ڈرو جب تمہارے پاس امام اور خدا ہيں

 اسلام کے مددگار اور امام زمانہ (عج) کے حقيقي نائب امام کي مدد کرو

لوگو! خدا کي اس نعمت ( امام خميني) پر خدا کا شکريہ ادا کرو