• صارفین کی تعداد :
  • 1272
  • 1/3/2012
  • تاريخ :

ايران کا شہر " تبريز "  ( حصّہ چہارم )

ایران کا شہر تبریز

تبريز کا فوجي قلعہ

اس قلعے  کو تاريخي اعتبار سے ہہت اہميت حاصل ہے -   فارسي زبان ميں اس کو " ارگ تبريز " يا " مسجد علي شاہ " کہا جاتا ہے - يہ قلعہ تبريز ميں عالي شان قديم عمارتوں کي ياد تازہ  کرتا ہے - اس جگہ پر ايک مسجد ہوا کرتي تھي جو تباہ ہو گئي تھي - اسي جگہ پر  چودھويں صدي ميں ايک قلعہ تعمير کروايا گيا  -  قلعہ کا اندروني حصّہ ظاہري طور پر کسي بھي مسجد کا منظر پيش نہيں کرتا ہے اور اندوني حصے کو ديکھ کر يہ يقين کرنا  بہت مشکل ہوتا ہے کہ يہاں کبھي مسجد ہوا کرتي تھي - پرانے وقتوں ميں جرائم پيشہ افراد کو سزا دينے کے ليۓ اس قلعے سے نيچے پھينک ديا جاتا تھا - کہا جاتا ہے کہ ايک دفعہ ايک عورت کو جب اوپر سے نيچے پھينکا گيا تو وہ موت سے محفوظ رہي کيونکہ اس کي چادر نے پيراشوٹ کي طرز کا کام کيا اور وہ تيزي کے ساتھ  سطح زمين پر نہ گري -

گلستان باغ

اس باغ کو نيشنل پارک  بھي کہا جاتا ہے - اس باغ کا محيط 53000  مربع ميٹر ہے اور يہ شہر کا ايک اہم تفريحي مقام ہے - اس  باغ کو تعمير کيۓ 70 سال کا عرصہ ہو گيا ہے -  باغ کي جگہ پر ايک پرانا قبرستان ہوا کرتا  تھا جس کي جگہ باغ کو تعمير کيا گيا -

باغ ملي

يہ باغ پہاڑي علاقے ميں  ايک مصنوعي جھيل کے کنارے واقع ہے -  اس باغ کا رقبہ تقريبا 54675 مربع ميٹر ہے - يہ ايک بہت ہي صحت ا‌فزا مقام ہے - اس باغ کو شيراز کے باغ تخت اور تہران کے  باغ کسر قاجار کي طرز پر  تعمير کيا گيا ہے - اس باغ کو ايل گلي يا شاہ گلي بھي کہا جاتا ہے - آپ کو جب کبھي بھي تبريز جانے کا اتفاق ہو تو باغ ملي جانا مت بھوليں - ہر ہفتے کے آخر ميں  يہاں پر بہت سے سياح تفريح کي غرض سے آتے ہيں - پارک کے مشرق ميں ايک پہاڑي ہے جس کي سيڑھياں تالاب تک جاتي ہيں -

آذربائيجان ميوزيم

اس ميوزيم کا قيام 1962 عيسوي  کو عمل ميں آيا - يہ ميوزيم امام خميني روڈ پر مسجد کبود کے  ساتھ واقع ہے - اس کا رقبہ 300 مربع ميٹر ہے  - اس ميوزيم کے تين ہال ہيں جہاں بہت سي ناياب  تاريخي اشياء رکھي گئي ہيں-

اس کے علاوہ بھي تبريز ميں بہت سي تاريخي عمارات اور تفريحي مقامات ہيں جن کو ديکھنے کے ليۓ  ايران اور ايران سے باہر کے لوگ اس شہر  کا رخ کرتے رہتے ہيں -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

اردبيل اور گيلان کے مشترک جنت نظير مقامات