• صارفین کی تعداد :
  • 2547
  • 1/4/2012
  • تاريخ :

تمہارے تمام کام صرف رضائے خدا کي خاطر ہوں

شہید

اپنے دوستوں اور ہم کلاس ساتھيوں سے ايک گزارش کرنا چاہتا ہوں وہ يہ ہے کہ تمہارے تمام کام صرف رضائے خدا کي خاطر ہوں ، ہر حال ميں چاہے چاہے وہ چلنا پھرنا ہو چاہے درس پڑھنا اور چاہے باتيں کرنا ، خدا ياد ميں رہے -

( مہدي زادہ )

 اے وہ کہ جو ميري باتوں کو سن رہے ہو ، آگاہ ہوجائو کہ آج تم سب خداوند عالم کي بارگاہ ميں مورد سوال ہو - يہ تمہاري ذمہ داري ہے کہ آنے والي نسل کو اس انقلاب کي تازہ کليوں کو اسلامي ثقافت سے آشنا کرو-

( محمد دوست محمدي )

  اے عزيزو! اب وہ وقت آن پہونچا ہے کہ رازہاي سربستہ کو وا کريں اور خالي حرف اور صرف نعرہ بازي سے ہٹ کر ميدان عمل ميں وارد ہوجائيں اور عالم انسانيت سے آگاہ ہوجائيں - آئو اب گناہ سے دوري اختيار کريں اور وہ چيز جو دلوں کي سياہي اور خدا سے دوري کا سبب ہے اسے اکھاڑ پھينکے تاکہ مہربان خدا تم سے جدائي اختيار نہ کرلے اس لئے کہ انسان کي اس سے بڑي بدبختي کوئي نہيں ہے کہ وہ خدا سے جدا ہوجائے اور گمراہيوں ميں گھر جائے - آئو اپنے اصل مقصد کي طرف پلٹ جائيں ،ہمارا اصل مقصد قرب خدا ہے - پھر تمام کام خود ہي سدھر جائيں گے - اگر تم طالب علم ہو اور خدا کي شناخت کي راہ ميں قدم اٹھا رہے ہو تو تقوي اور اخلاص کے راستے سے داخل ہو کہ اس صورت ميں حقيقي طالب علم ہوجائو گے اس طرح جو بھي کام کرنا چاہتے ہو اس ميں خدا کو مدنظر رکھو اس لئے کہ حقيقت ميں '' خدا کي ياد سے دلوں کو اطمينان حاصل ہوتا ہے '' ( الا بذکر اللہ تطمئن القلوب - رعد/ 28)

(حسين گشادہ رو )

 بھائيو اور بہنو ! آج ہمارے معاشرے ميں جو مسئلہ خطرناک ہوتا جارہا ہے وہ ہے دوسروں کي بنسبت بدگماني اور سوء ظن - يہ بد گماني خباثت کي علامت ہے اور يہ مسئلہ شيطاني چالوں ميں سے ايک ہے کيونکہ ہمارا اعتقاد ہے کہ خدا کے علاوہ ، خدا کي مدد کے علاوہ اور خدا کي راہنمائي کے علاوہ کوئي بھي کسي بھي انسان کے بارے ميں کچھ نہيں جانتا - لہذا انسان جس چيز کو نہيں جانتا کس طرح دوسروں ميں اس چيز کا يقين کرسکتا ہے -

 ( علي اکبر پوران حاجي شربياني )

  اے پيارے بھائيو! خدا کي راہ سے بہترين اور برترين راہ ہے اسي راہ کے راہ گزر اور اسي پر چلنے والے بنو - اے مسلمان بہنو ! تم بھي اس زمانہ کي زينب بنو اور خدا کي راہ ميں جہاد کرو -

 ( محمد نيا پير نسق )

     اے اہل ايمان ، اے اہل کتاب اور اے مخلوق خدا ! کوئي بھي کام راہ خدا ميں جہاد سے بڑھ کر پرارزش نہيں ہے جہاد حقيقت ميں سب پر واجب ہے اے لوگو! خدا پرستي کا لازمہ ايمان واخلاص ، ايثاروقرباني اور جہاد ہے - حقيقي مومن کے لئے ضروري ہے کہ خدا وند عالم کے احکام پر عمل کرے اور خدا تک پہونچنے کے لئے ان امور کو اپنازاد راہ اپنے ہدف يعني لقاء اللہ تک پہونچنے کا وسيلہ قرار دے -

 ( حسين قرباني اصل )

 اے حزب اللہ قوم ! جان لو کہ آج کے زمانہ ميں ايران ہي ہے جو مثالي ہونے کا بيڑا اٹھائے ہوئے ہے ہماري ذمہ داري ہے کہ ہم ثابت قدمي سے کام ليں ، بيدار رہيں اور خدا کي راہ ميں جہاد کريں - آج کا دن ثابت قدمي کا دن ہے صبرواستقامت کا دن راہ خدا ميں جہاد اور شہادت کا دن ، شجاعت ، مردانگي اور جنگ کا دن ، حسيني ہونے کا دن ، زينبي ہونے کا دن اور عمل کرنے کا دن ہے ،ظلم و ستم کے محلوں کي اينٹ سے اينٹ بجا دينے کا دن ہے - 

( قاسم شعباني )

 بھائيو اور بہنو ! ہر غير خدا سے دوري اختيار کرو اور خدائے واحد کي طرف پلٹ جائو ، تمہارے کام تمہارا کردار تمہاري گفتار ،تمہاري رفتار ، تمہارے حرکات وسکنات ، تمہاري عبادت صرف خداکے لئے ہوں - خلاصہ کلام يہ کہ خدائي ہوجائو -

 ( سيد حسين تاج زادہ قمي )

 اے دوستو! خدا کي راہ ميں زحمت کا حق بہت زيادہ اور ثواب فراوان ہے صرف اسي کي طرف متوجہ ہوجائو اور اسي سے مدد طلب کرو جان لو کہ خدا کي راہ ميں حرکت کرنا خداوند عالم کے ساتھ سودا کرنا ہے -

 ( صفر علي چنگيني )

 کافي ہے کہ انسان ارادہ کرلے کہ خدا کي راہ ميں قدم اٹھانا ہے - پہلا قدم اٹھائے گا بقيہ تمام کام خدا خود ٹھيک کردے گا -

 ( علي پور حسيني حرفتي)

 اے عزيز دوستو ! جب تم دوسرے تمام لوگوں سے ميدان خالي ديکھو تو فوراً ہر طرف سے نظر موڑ لو ، اپنے تمام احساسات کو اپنے سے دور کردو ، ہر طرف سے بے فکر ہوکر صرف اپنے آپ کي طرف رجوع کرو ، صرف اپنے وجود کے بارے ميں غور کرو کہ ہمارا گزرا ہوا زمانہ ختم ہوچکا ہے اور آئندہ نامعلوم ہے - اپنے آپ سے کہو کہ آخر ہم کيا بنيں گے ؟ کب تک زندہ رہيں گے ؟ آخر کار ہم کس مرض يا حادثہ کا شکار ہوں گے ؟ اور کس دن اس دنيا سے کوچ کريں گے ؟ کيونکہ موت بہرحال حق ہے اور ايک دن آکر رہے گي -

 ( رضا امير )

بشکریہ: نوید شاہد

پیشکش: شعبہ تحریر و پیشکش تبیان