• صارفین کی تعداد :
  • 2881
  • 1/4/2012
  • تاريخ :

خدا کي ياد ميں رہيں

شہید

ميرے بھائيو! ہم کو ہميشہ خدا کي فکر ميں رہنا چاہئے خدا کي ياد ميں رہيں ، کيونکہ خدا کي ياد ہي کے ذريعہ انسان کا دل اور جسم سکون حاصل کرسکتا ہے

( مجيد تقدسي ) 

اے مير ے بھائي ! اپنے خدا کو پہچان ، اپنے آپ کو اپنے ہدف کو اور اپنے وسائل کو پہچان تاکہ حرکت کرسکے اور تکامل حاصل کرسکے -

( يوسف زنجاني فرد )

 ہو وہ کا م جو خدا کے نام سے اور صرف خدا کے لئے نہ ہو اس کا انجام اچھا نہيں ہوتا ہم خدا کي مدد سے کفر اور جہاني الحاد پر کامياب ہو ں گے ہر گز ايک لمحہ کے لئے بھي تقوي الہي اور ياد خدا کو فراموش نہ کرنا - 

( سيد مہدي جعفري امام آبادي )

خدائي انسان ،ہر چيز پر خدا کو مقدم رکھتا ہے اس لئے کہ اس نے اس طاقت پر بھروسہ کيا ہے جس سے پوري دنيا اسي کے دم سے باقي ہے - 

(سيد مجتبي حسين )

 محاذ جنگ پر رہ کر انسان خدا سے نزديک ہوسکتا ہے محاذ جنگ خود سازي کي جگہ ہے -

 ( حسن حيدري جورائي )

سامان سفر آمادہ کرلو کہ پرواز نزديک ہے ، خدا کي نشانيوں ميں بہت زيادہ غوروفکر کرو ، خدا کي طرف لوٹ آئو تاکہ خدا رحمت ، کاميابي اور حکمت کے دروازے تم پر کھول دے اور تم حقيقي زندگي حاصل کرلو ، خيال رہے غفت اور نسيان تمہيں تمہارے حقيقي رب سے دور نہ کردے -

 (علي درويش)

يہ ہر مجاہد کا نعرہ ہے کہ وہ اس قدر آگے بڑھنا چاہتا ہے کہ خدا تک پہونچ جائے ، يہ حرکت اور تک ودو حقيقي معبود اور مقصود کي طرف ہے اگر خدا يک لمحہ کے لئے بھي انسان کو اس کے حال پر چھوڑ دے انسان کي گمراہي يقيني ہے ميں اتنا پڑھا لکھا نہيں ہوں کہ بزرگ علماء اور فيلسوف اسلامي کي باتوں کو پوري طرح سمجھ سکوں ليکن روايات ميں ميں نے سنا ہے کہ اگر بندہ خدا کي طرف ايک قدم آگے بڑھاتا ہے تو خدا دس قدم اس کي طرف بڑھاتا ہے ،ميں جو کہ ايک گناہگا ر انسان تھا اب محسوس کرتا ہوں کہ اپنے خدا کو پاليا ہے اور اس کي طرف حرکت کررہا ہوں اور اسي سے چاہتا ہوں کہ ايک لمحہ کے لئے بھي مجھے ميرے حال پر نہ چھوڑے - کيونکہ اسي ايک لمحہ ميں غلطي اور لغزش کا امکان پايا جاتا ہے - 

( مہدي ولي زادہ )

اے وہ لوگوں کہ جو ماديات ميں پڑے ہوئے ہو اور معنويات سے دور اور محروم ہو پلٹ آئو خدا کي طرف اور التماس کرو کہ خدا تمہيں فکر ، شعور اور عقل ديدے ،ہر معمولي چيز کو بڑا نہ سمجھو اور اس قدر بال کي کھال نہ نکالو اور دوسروں کي چھوٹي غلطي کو بڑا بناکر پيش نہ کرو - 

( ناصر حمزہ )

 ميں ان لوگوں سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں جو دنيا کو آکرت پر ترجيح ديتے ہيں اور دنيا سے دل لگا کر اپنے خدا سے غافل ہوگئے ہيں - ميرا خطاب ان لوگوں سے ہے جو دنيا کي خاطر دوسروں کا حق پامال اور باطل کو حق بنا کر پيش کرنے کو تيار ہيں -جان لو کہ شہداء اپنے مشن کو آگے بڑھانے والو کي تلاش ميں ہيں اگر تم کوتاہي کرو گے تو کل قيامت ميں ان کو جواب نہ دے سکو گے - 

( حسين شہباني )

 تم سب اچھي طرح جانتے ہو کہ يہ دنيا بہت خطرناک گزرگاہ ہے اس قدر زينت کے اسباب رکھتي ہے اور اتني زرق و برق ہے کہ انسان کے دل کو اپني طرف متوجہ کرليتي ہے ہمارے لئے يہ کتنا چھا موقع ہے کہ ہم راہ خدا ميں جہا د کے ذريعہ اس خطرناک وادي سے گزرسکتے ہيں ،اپنے گناہوں کو دھو سکتے ہيں ، اس جہاد کي طرف دوڑو اور خدا کي راہ ميں کفر کے ساتھ جنگ کے لئے نکل کھڑے ہو ،جيساکہ خدا نے قرآن ميں ہم مسلمانوں سے وعدہ کيا ہے کہ '' جو ہماري راہ ميں جہاد کرے اور اس راہ ميں قتل ہوجائے ہم اسے اجر عظيم عنايت کريں گے ''-

 ( سيد رضا حسيني )

بشکریہ: نوید شاہد

پیشکش: شعبہ تحریر و پیشکش تبیان