• صارفین کی تعداد :
  • 4405
  • 2/4/2012
  • تاريخ :

فعل لازم و  فعل متعدي

فارسی

فعل لازم  کي تعريف :

 فعل لازم ايسا فعل جس کو مفعول کي ضرورت نہ ہو اور اس کے بغير ہي  جملے کا مطلب مکمل ہو -

مثاليں  : مندرجہ ذيل جملوں ميں مفعول موجود نہيں ليکن جملے کا مطلب مکمل ہے -

1- حمزہ بہ مدرسہ رفت -

2- ليوان شکست -

فعل متعدي کي تعريف :

فعل متعدي ايسا فعل ہوتا ہے جس کو مفعول کي ضرورت ہو اور مفعول کے بغير جملے کے معني مکمل نہيں ہوتا ہو -

مثاليں :

1- سکينہ غذا را پخت -

2- احمد روزنامہ را خواند -

نوٹ : فعل متعدي ميں مفعول کے ساتھ  “ را “  لگانا ضروري ہے - اس کو نشانہ مفعول بي واسطہ کہا جاتا ہے -

 سوال : افعال لازم کو افعال متعدي ميں تبديل کريں -

مثاليں :

لازم : ليوان شکست

متعدي: احمد ليوان را شکست

   *مندرجہ ذيل لازم جمعلوں کو متعدي ميں تبديل کريں -

1- سلمي پخت

2- بچہ مي خواند -

3- اقبال آورد -

4- فاطمہ تميز کرد -

5- اسد فروخت

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

سابقہ دروس کي امتحاني مشقيں