• صارفین کی تعداد :
  • 2258
  • 6/11/2012
  • تاريخ :

امام علي عليہ السلام اور سادہ زندگي

ولادت حضرت علی (ع)

حضرت علي عليہ السلام اور ان کے فرزند  سيرت نبوي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے پاسدار تھے اور نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي پيروي کرتے ہوۓ سادہ زندگي بسر کيا کرتے تھے - آنحضرت نے فرمايا کہ  خدا کي قسم ! ميں نے اپنے اس قميض ميں اتنے پيوند لگاۓ ہيں کہ اب رفوگر کو ديتے ہوۓ شرم آنے لگي ہے -

امام صادق عليہ السلام  نے اپنے والد محترم سے روايت کرتے ہوۓ فرمايا کہ

" کوفہ ميں حضرت علي عليہ السلام لوگوں کو روٹي اور گوشت کھلاتے  اور خود الگ کھانا کھاتے تھے - بعض لوگوں  نے کہا کہ کاش ہم بھي ديکھتے کہ اميرالمومنين کي غذا کيا ہے ؟ پس کچھ لوگ ملاقات کے ليۓ  امام عليہ السلام کي خدمت ميں حاضر ہوۓ -  انہوں نے ان کي غذا  کو ديکھا جو کچھ يوں تھي -

 گھي ميں بھگوۓ ہوۓ  خشک روٹي کے ٹکرے جنہيں  چند کھجوروں کے ساتھ ملايا گيا تھا اور ان کھجوروں کو ان کے ليۓ مدينہ سے لايا جاتا تھا

ابواسحاق سبيعي کہتے ہيں کہ  ايک جمعہ کے دن ، ميں اپنے والد کے کندھے پر سوار تھا اور حضرت امام علي عليہ السلام خطبہ پڑھ رہے تھے - ميں نے ديکھا کہ آنحضرت اپنے ہاتھ کو ہلا رہے ہيں جيسے اپنے  پيرھن کے آستين کو ہوا دے رہے ہوں - ميں نے اپنے والد سے کہا ! کيا اميرالمۆمنين کو گرمي لگ رہي ہے ؟

ميرے والد نے جواب ديا ! وہ گرمي اور سردي کو اہميت نہيں ديتے ہيں  بلکہ انہوں نے اپنے پيرھن کو دھويا ہے  اور چونکہ اس پيرھن کے سواء ان کے پاس کوئي دوسرا پيرھن نہيں ہے اس ليۓ  مرطوب پيرھن ہي پہن رکھا ہے اور وہ اس ليے ايسا کر رہے ہيں تاکہ خشک ہو جاۓ -

کسي بھي ايسے صاحب اختيار و اقتدار کي مثال حضرت علي عليہ السلام جيسي نہيں ملتي کہ جس کا کھانا پينا اور اوڑھنا غريب ترين لوگوں کي طرح ہو اور انہوں نے اس نيک سيرت کو آخري سانس تک اپناۓ رکھا -

پيشکش: سيد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحريريں:

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 31