• صارفین کی تعداد :
  • 4460
  • 6/15/2012
  • تاريخ :

اھل معنويت و معرفت

علامہ حسن مصطفوی

وہ دوران جواني سے ہي تقوي کرنے والے انسان تھے  اور اھل معرفت افراد کي نشستوں ميں شرکت کيا کرتے تھے -  بشمول شھيد آيت اللہ مدني  تقريبا 15 افراد  پر مشتمل  محبت کرنے والے لوگوں کا ايک گروہ تشکيل ديا گيا تھا جو عالم عارف جناب ملا آقا جان زنجاني سے فيض ياب ہوا کرتے تھے - انہوں نے تين ماہ تک قم ميں مرحوم مصطفوي کے حجرہ ميں قيام کيا -

مشھد ميں واقع مدرسہ خيرات خان ميں انہوں نے تين ماہ ملا آقا جان کے ساتھ بسيرا کيا اور کہتے تھے کہ وہاں پر معنويت اور فضيلت کثرت سے تھي ليکن سب ميں سے کامل  آقا شيخ حسنعلي مقداري اصفہاني تھے - اس عظيم بزرگ و حاج ميرزا جواد آقا انصاري ھمداني 3وغيرہ وغيرہ سے بہت اچھي ياديں وابستہ ہيں اور ان کي اچھي باتيں آج بھي ہميں ياد ہيں -

شادي

جب وہ نجف اشرف سے واپس آۓ  تو اس وقت ان کي عمر 26 سال تھي - انہوں نے واپس آ کر تھران ميں قيام کيا اور اس دوران وہ کبھي تھران ميں رہتے تو کبھي قم ميں - اس دوران ميں وہ مسلسل تحقيق و تحرير سے وابستہ رہے تھے - وہ رسالہ لقاء اللہ کے مقدمے ميں کہتے ہيں کہ :" ميں نے ہر اس چيز کو جسے يقين حق ديکھا ہے اس کتاب ميں درج کر ديا ہے "

کہا جاتا ہے کہ سن 1322 ہجري قمري کو ماہ رمضان ميں منعقد ہونے والي نمائش گاہ قرآن ميں ان کي قرآن کے خادم کي حيثيت سے قدرداني کي گئي -

 آثار

ان کے تقريبا 40 مجموعے شائع ہوۓ  ہيں - ان ميں زيادہ تر  تفسير و تبليغ سے متعلق ہيں -

1.     «التحقيق في كلمات القرآن الكريم»، 

 يہ عربي زبان ميں ہے اور اس کي 14 جلديں ہيں - يہ مجموعہ سن 1362 ہجري شمسي ميں وزارت ثقافت و ارشاد اسلامي کي  طرف سے  سال کي بہترين کتاب کے طور پر  منتخب ہوا -

2.     «تفسير روشن»

اس کي 16 جلديں ہيں اور سن 1381 ہجري ميں فارسي زبان   ميں شائع ہو کر  ستائش کا باعث بنا -

3.     «اشعه نور،

آية نور کي تفسير  ميں حضرت آيت اللہ حاج شيخ ملا ھادي تھراني اور علامہ مصطفوي کي آراء کا مجموعہ ہے -

4- ترجمہ و تفسيرقرآن مجيد ميں علمي طريقے

5- سورہ حشر کي تفسير

6. «راهنماي گمشدگان»؛

7-  عارف مامل اور دانشمند  بھلول عاقل  کے واقعات اور قصے

8. «مجموعه قصه هاي شيرين»؛

9. «محاكمه و بررسي باب و بهاء»،

يہ کتاب فارسي زبان ميں 3 جلدوں پر مشتمل ہے -

10. «الحقائق في تاريخ الاسلام والفتن والاحداث»،

يہ تاريخ کے مستند دور يعني نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے دور سے غيبت تک -  اس ميں تاريخ اسلام کي ابتدائي پانچ صديوں سے واقعات ليۓ گۓ ہيں -

11. «الامام المجتبي عليه السلام»،

اس ميں اھل سنت کے منابع سے استفادہ کيا گيا ہے -

12. «مناظره و بحث آزاد»،

اس ميں سني ، صوفي ، مسيحي ، مادي اور بھائيوں کے متعلق بحث کي گئي ہے -

 13- حضرت مسيح عليہ السلام کي خاتميت اور بشارات کے بارے ميں مقالات

14. «رساله سير و سلوك»؛

15. «رساله معرفت الله»،

اس ميں آٹھويں امام عليہ السلام کے خطبوں کا ترجمہ اور شرح شامل ہے -

16 -  آٹھويں امام عليہ السلام  کي  سخت اور مشکل احاديث

تحرير: سيد اسد الله ارسلان