• صارفین کی تعداد :
  • 2121
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

جان کي توصيف حبيب (ص) کي زبان سے 1

بسم الله الرحمن الرحیم

رسول اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے علي عليہ السلام کي کي بے انتہا شخصيت، بے مثل اور بے پايان فضائل کے بارے ميں بے شمار حديثيں وارد ہوئي ہيں جن ميں سے بعض کي طرف اشارہ کرتے ہيں:

حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ و آلہ نے فرمايا:

" والذى نفسي بيده ، لولا أن تقول طوائف من أمتى فيك ما قالت النصارى في ابن مريم ، لقلت اليوم فيك مقالا : لاتمر بملا من المسلمين إلا أخذوا التراب من تحت قدميك للبركة. (2)

اس خدا کي قسم جس کے ہاتھ ميں ميري جان ہے! اگر ميري امت کے بعض گروہوں کي جانب سے آپ کے بارے ميں وہي رائے قائم ہونے کا انديشہ نہ ہوتا جو عيسي (ع) کي امت کے بعض گروہوں نے حضرت عيسي کے بارے ميں قائم کيا اور انہيں خدا سے مشتبہ کيا تو ميں آپ کے فضائل اور مناقب کے بارے ميں ايسے مسائل بيان کرتا کہ مسلمان آپ کے قدموں کي مٹي اٹھا کر اس سے تبرک حاصل کرتے-

" من سره أن يحيا حياتي ، ويموت ميتتى - - - فليتمسك بولاء على بن أبى طالب"

- جو بھي ميري طرح جينا چاہے اور ميري طرح مرنا پسند کرے اس کو علي بن ابي طالب (ع) کي ولايت سے تمسک کرنا چاہئے- (3)

... أوحى إلي ربي ما أوحى. ثم قال: يا محمد اقرء على علي بن أبي طالب عليه السلام أمير المۆمنين، فما سميت به أحدا قبله ولا اسمي بهذا أحدا بعده.

- ميرے پروردگار نے مجھے وحي فرمائي اور پھر حکم ديا: کہ علي عليہ السلام کو "اميرالمۆمنين" کا لقب عطا کروں-

........

مآخذ:

1- محجة البيضاء، ج 4، ص 206.

2- مسند احمد حنبل به نقل شرح ابن ابي الحديد، ج 9، ص 168.

3- شرح ابن ابي الحديد، ج 9، ص 168.


متعلقہ تحريريں:

امام رضا عليہ السلام اور خلافت اميرالمۆمنين 2