• صارفین کی تعداد :
  • 1634
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

حديث غدير اميرالمۆمنين (ع) کي نگاہ ميں 15

علي(ع)

حديث غدير اميرالمۆمنين (ع) کي نگاہ ميں 11

حديث غدير اميرالمۆمنين (ع) کي نگاہ ميں 12

حديث غدير اميرالمۆمنين (ع) کي نگاہ ميں 13

حديث غدير اميرالمۆمنين (ع) کي نگاہ ميں 14

بقلم محمد محمديان تبريزى

5ـ جن لوگوں نے حديث غدير کي حقيقت کو چھپايا اور کتمان حقيقت کے مرتکب ہوئے اور اميرالمۆمنين عليہ السلام نے ان پر نفرين کردي اور انہيں شديد مسائل اور بيماريوں يا اعضاء جسماني ميں نقصان سے دوچار ہونا پڑا؛ اس حوالے سے بھي مختلف کتب ميں متعدد واقعات درج ہيں- جن ميں "انساب الاشراف، اسدالغابة، مسند احمد، اور البداية و النهاية" ميں ان واقعات ميں سے بعض بيان ہوئے ہيں-

6ـ اميرالمۆمنين عليہ السلام نے ايک طويل روايت کے ضمن ميں اپني ستر صفات بيان کي ہيں اور اس کے ضمن ميں غدير کے واقعے سے استناد کيا ہے- يہ روايت خصال شيخ صدوق کي جلد دو‏ئم ميں مذکور ہے-

7ـ نيز کتاب "بشارة المصطفى" کے صفحہ 166 حديث غدير اور روز غدير وارد ہونے والا رسول اللہ (ص) کا کلام  علي عليہ السلام کے زباني بيان کيا گيا ہے-

8ـ اميرالمۆمنين عليہ السلام نے معاويہ کي اعلانيہ بغاوت کے بعد اس کي سرکوبي کے لئے شام عزيمت کرنے کا ارادہ کيا تو راستے ميں ايک منزل پر نسبتاً طويل خطبہ ديا اور اس کے ضمن ميں اصحاب کو جہاد في سبيل اللہ کي ترغيب دلائي اور حديث غدير سے استناد کرکے لوگوں کي اپني اطاعت و فرمانبرداري کي دعوت دي- يہ خطبہ شيخ مفيد نے کتاب "الارشاد" کي جلد اول، طبرسي نے اپني کتاب "الاحتجاج" کي جلد اول، اور علامہ محمد باقر مجلسي نے بحارالانوار کي مجلدات 32 و 34 ميں نقل کا ہے-

9ـ روز غدير حضرت رسول اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے اميرالمۆمنين عليہ السلام کے سر پر عمامہ رکھا اور اميرالمۆمنين (ع) نے اپنے کلام مبارک ميں اس کي طرف بھي اشارہ فرمايا ہے- ابن صباغ مالکي نے اپني کتاب "الفصول المہمہ" ميں يہ کلام نقل کيا ہے-

-------------

منبع مجله كوثر شماره 2