• صارفین کی تعداد :
  • 1502
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

علي (ع) جنہيں اب تک کسي نے پہچانا نہيں 3

من کنت مولاه فهذا علي مولاه

علي (ع) جنہيں اب تک کسي نے پہچانا نہيں 1

علي (ع) جنہيں اب تک کسي نے پہچانا نہيں 2

مصري اسکالر اور مۆرخ ڈاکٹر طہ حسين کہتے ہيں: "ميں کلام وحي اور اللہ کے کلام کے بعد کلام علي (ع) سے زيادہ پرجلال اور فصيح کلام نہيں جانتا"-  (2)

ناکثين [اہل جمل]، قاسطين [اہل صفين اور معاويہ کے حاميوں] اور مارقين [اہل نہروان اور خوارج] اسلام کو کو منحر کرنا چاہتے تھے اور معاشرے کے ايک بار پھر انحراف، طبقاتي امتيازات اور جاہلي روايتوں کي طرف لوٹانا چاہتے تھے اور اميرالمۆمنين عليہ السلام ان کے سامنے کھڑے ہوگئے اور يہ اسلامي تاريخ کي روشن و آشکار حقيقت ہے-

اسلام اور امت مسلمہ کے عظيم تر مفادات کي خاطر بيس سال سے زائد عرصے تک اميرالمۆمنين کا حلم، صبر اور آپ کي خاموشي اور سکوت جبکہ آنکھوں ميں کانٹا اور گلے ميں ہڈي پھنسي ہوئي تھي، ايک دردناک اور حيرت انگيز حقيقت ہے اور تاريخ کبھي بھي اس کو بھلا نہيں سکتي-

اميرالمۆمنين ہوا و ہوس اور جہالت کي آندھيوں اور نفرتوں اور دنياوي خواہشات کے طوفانوں کي وجہ سے  ناشناختہ رہے، کسي نے انہيں نہيں پہچانا اور آپ کے آتشيں خطبات اور دل سے اٹھنے والا کلام، سنگدلي اور قساوت کي دھول ميں ڈوبے ہوئے قلبوں پر اثر انداز نہيں ہوا حتي کہ امام (ع) نے دشت و صحرا کا رخ کيا صرف اپنے اصحاب خاص کے ساتھ دل کي بات کيا کرتے تھے يا پھر کنۆيں کے گہرے سکوت کو درد تنہائي سنايا کرتے تھے-

علي عليہ السلام کي شخصيت کي بلنديوں سے حکمت و دانش کے چشمے پھوٹتے تھے اور تمام انسانوں کو دونوں جہانوں کي سعادت کا تحفہ دينے پر قدرت رکھتے تھے- اميرالمۆمنين عليہ السلام آسمانوں کے راستوں سے زمين کے راستوں کي نسبت زيادہ واقف تھے، فرزند ابوطالب (ع) محمدي (ص) وحي سے تربيت کي روح پرور شميم سے بہرہ مند تھے اور بچپن سے ہي نبوت کي پرمہر آغوش ميں پرورش پاچکے تھے، عادل ترين قاضي اور شجاع ترين جنگجو اور بے پناہوں کے مہربان ترين باپ تھے، ستم رسيدہ اور دردمندوں کي پناہگاہ تھے ليکن اميرالمۆمنين صرف يہي نہيں تھے؛ چنانچہ اميرالمۆمنين (ع) بدستور ناشناختہ رہے اور چند وفادار اصحاب کے سوا کوئي بھي اس محيرالعقول شخصيت کي قدر و قيمت کو نہ سمجھ سکا يا پھر لوگوں نے آپ کو سمجھنے کي کوشش ہي نہيں کي-

حقيقتاً محسن امت ہوتے ہوئے بھي اميرالمۆمنين علي بن ابي طالب عليہ السلام تاريخ اسلام کے مظلوم ترين ہيں-

-------------

مآخذ

2- سيري درنهج البلاغه، مرتضي مطهري، ص 19.