• صارفین کی تعداد :
  • 1457
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 9

imam ’ali

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 5

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 6

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 7

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 8

بقلم حميد قرباني

اے پيغمبر ! جو اللہ کي طرف سے آپ پر اتارا گيا ہے، اسے پہنچا ديجئے اور اگر آپ نے ايسا نہ کيا تو اس کا کچھ پيغام پہنچايا ہي نہيں اور اللہ لوگوں سے آپ کي حفاظت کرے گا، بلاشبہ اللہ کافروں کو منزل تک نہيں پہنچايا کرتا -

تاريخ دمشق ميں ابو سعيد خدري کے حوالے سے منقول ہے کہ آيت ""يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ..." غدير کے دن علي عليہ السلام کے بارے ميں رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم پر نازل ہوئي- (27)

تاريخ بغداد ميں ابوہريرہ سے مروي ہے: جو بھي اٹھارہ ذوالحجۃالحرام کو روزہ رکھے خداوند متعال اس کے لئے 60 مہينے روزوں کا ثواب لکھتا ہے يہ دن عيد غدير خم کا دن ہے جب رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے علي عليہ السلام کا ہاتھ پکڑ کر فرمايا: "کيا ميں مۆمنوں کا ولي و سرپرست نہيں ہوں؟ اور لوگوں نے کہا: کيوں نہيں اے رسول خدا (ص)! اور فرمايا: "ميں جس کا مولا ہوں يہ علي اس کے مولا ہيں پس خداوند متعال نے آيت اکمال "الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دينَكُمْ ..." نازل فرمائي- (28)

ابن جرير طبري نے کتاب ولايت ميں مشہور صحابي زيد بن ارقم سے نقل کيا ہے کہ يہ آيت غدير خم کے دن علي ابن ابي طالب عليہ السلام کي شان ميں نازل ہوئي ہے- حافظ ابونعيم اصفہاني نے اپني کتاب "نزل من القرآن في علي عليه السلام" ميں غدير خم کے دن علي ابن ابي طالب (ع) کي ولايت کا اعلان کيا اور آپ (ع) کو اپنے وصي اور جانشين کے عنوان سے متعارف کرايا اور ابھي لوگ منتشر نہيں ہوئے تھے کہ آيت "اليوم اكملت لكم دينكم..." نازل ہوئي اور اس موقع پر پيغمبر (ص) نے ارشاد فرمايا:

-------------

مآخذ:

27. تاريخ بغداد 8/290/4392-

28. ما نزل من القرآن في علي عليه السلام، ص 110-