• صارفین کی تعداد :
  • 1928
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 18

امام علی

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 14

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 15

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 16

ولايت علي عليہ السلام کي معرفت 17

بقلم حميد قرباني

اسي وقت ابوبکر اور عمر اٹھے اور کہا: يا رسول اللہ (ص)! کيا يہ آيات علي عليہ السلام کي فضيلت ميں نازل ہوئي ہيں؟ اور رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمايا: بے شک يہ آيات علي (ع) اور قيامت تک ان کے اولياء اور اوصياء عليہم السلام کي شان و مقام ميں نازل ہوئي ہيں- عمر اور ابوبکر نے عرض کيا: ہميں ان کا تعارف کرائيں- آپ (ص) نے فرمايا: علي (ع) ميرے بھائي، ميرے وزير و مددگار، اور ميري امت ميں ميرے وارث، وصي و جانشين اور خليفہ اور ميرے بعد ہر مۆمن کے ولي ہيں اور ان کے بعد حسن اور حسين عليہما السلام اور ان کے بعد حسين (ع) کے 9 فرزند يکے بعد ديگرے ميرے جانشين اور خليفہ اور امام ہيں- قرآن مجيد ان کے ساتھ اور وہ قرآن مجيد کے ہمراہ ہونگے اور وہ قرآن مجيد سے الگ نہ ہونگے اور قرآن بھي ان سے جدا نہ ہوگا حتي کہ حوض کوثر کے پاس ميرے پاس آ پہنچيں- عرض کيا: کيا وہ سب ايسے ہي ہيں؟ فرمايا: بے شک وہ سب ايسے ہي ہيں-

اس کے بعد علي عليہ السلام نے فرمايا: کيا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے سب سے آخري خطبے ميں فرمايا: "يا ايُّهَا الناسِ إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدِي كِتَابَ اللَّهِ وَ عِتْرَتِي أَهْلَ بَيْتِي وَ إِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ"- (45) اے لوگو! ميں تمہارے درميان دو گرانقدر چيزيں چھوڑے جارہا ہوں کہ جب تک تم ان کا دامن تھامے رہوگے ميرے بعد ہرگز گمراہي سے دوچار نہ ہوگے-

-------------

مآخذ:

45. احتجاج طبرسي، ص 210، به نقل از کتاب سۆولات ما (حسين طهراني)-