• صارفین کی تعداد :
  • 1936
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 10

امام علی

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو  6

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 7

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 8

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 9

... [آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو اس عرصے کے دوران ميري باتوں ميں ايک جھوٹي بات نہ ملي اور ميرے کسي کام ميں آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو کوئي خطا نظر نہ آئي] جبکہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم جس دن سے دودھ پينے سے روکا گيا اسي دن سے اللہ تعالي نے اپنے عظيم ترين فرشتے کو شب و روز آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے ہم نشين قرار ديا تا کہ وہ آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو مکارم اور بزرگواريوں اور اخلاق کے محاسن اور نيکيوں سے ليس کرتا رہے- ميں مسلسل ماں کے پيچھے پيچھے چلنے والے اونٹ کے بچے کي مانند رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے پيچھے پيچھے چلتا تھا اور آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم ہر روز اپني کسي ايک پسنديدہ صفت ميرے لئے آشکار فرمايا کرتے تھے اور مجھے فرمان ديا کرتے تھے کہ اس صفت ميں آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي پيروي کروں- آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم ہر سال چند دن غار حراء ميں قيام فرمايا کرتے تھے اور ان دنوں ميں ميں آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي زيارت کرسکتا تھا اور ميرے سوا کوئي بھي آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو نہيں ديکھ سکتا تھا"- علي (ع) اور رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم دو درختوں کي مانند تھے جو ايک ہي جڑ سے سيراب ہوتے ہيں؛ حتي کہ ان دو کے درميان اتنا گہرا روحاني توافق اور اخلاقي تشابہ پايا جاتا تھا کہ خود فرماتے ہيں: "اَنَا مِن رسول الله (صلي الله عليه وآله): رسول الله كالضوء من الضوء والذراع من العضد..."- (14) ...

.......

مآخذ

14- شرح نهج البلاغه ابن ابي الحديد ج16 ص289- بحارالانوار ج40 ص344-