• صارفین کی تعداد :
  • 2074
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 17

امام علی

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 13

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 14

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 15

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 16

رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے آنکھيں کھوليں اور بازو کھول کر علي (ع) کو گلے لگايا اور ان سے راز و نياز کيا اور جب باہر آئے تو عمر نے کہا: آپ کو آپ کے خليل صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے کيا کہا؟ فرمايا: ميرے خليل نے ميرے لئے علوم کے ہزار نکتے عطا کئے- مجمع الزوائد ميں عبداللہ بن عمر سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم اپنے مرض الموت کے دوران فرمايا: ميرے بھائي کو ميرے پاس بلوادو- چنانچہ ابوبکر کو بلوايا گيا تو رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے ان سے منہ موڑا اور فرمايا: ميرے بھائي کو بلوا دو چنانچہ عمر کو بلوايا گيا- رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے عمر سے بھي منہ موڑ ليا اور فرمايا: ميرے بھائي کو بلوا دو- چنانچہ اس بار عثمان بن عفان کو بلوايا گيا اور رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے ان سے بھي منہ موڑا اور فرمايا: ميرے بھائي کو بلوادو چنانچہ علي بن ابي طالب (ع) کو بلوايا گيا- علي (ع) آئے تو رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے آپ (ع) پر ايک کپڑا اوڑھا ديا اور اپنا سينہ ان کے سينے سے ملايا اور جب علي عليہ السلام باہر آئے تو ان سے پوچھا گيا: پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے آپ سے کيا کہا: فرمايا: پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے علم کے ہزار دروازے کھول ديئے اور ان ميں سے ہر دروازے سے ايک ہزار دروازے کھلتے ہيں- (27)

اصول کافي ميں ہے کہ امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے اپنے مرض الموت ميں فرمايا: ميرے خليل (دوست) کو ميرے پاس لاۆ تو ان دو (عائشہ اور حفصہ) نے اپنے اپنے والد کو بلوايا-...

...........

مآخذ

27- الغدير ج3 ص 120 بحوالہ مجمع الزوائد ج9 ص 131.