• صارفین کی تعداد :
  • 4070
  • 7/8/2012
  • تاريخ :

امام حسن عليہ السلام اور تہمت طلاق روايات کا تيسرا گروہ‏

امام حسن عليہ السلام

اس قسم کي روايات ميں امام حسن عليہ السلام کي شاديوں کي تعداد بيان ہوئي ہے گو کہ رسول اللہ (ص) اور آل رسول اللہ کے گھوڑوں، خچروں، گدھوں، اونٹوں، تلواروں، دستاروں اور جوتوں تک کے نام ذکر کرنے والے ان مؤرخين نے آپ (ع) کي بيويوں کے نام اور ان کے خاندانوں کے نام ذکر کرنا ضروري نہيں سمجھے ہيں-  ان راويوں ميں بھي سنيوں کے علاوہ شيعہ راوي بھي موجود ہيں:

1- كفعمى نے لکھا ہے کہ آپ (ع) نے چونسٹھ شادياں تھيں-

2- ابوالحسن مدائنى کے مطابق آپ کي شاديوں کي تعداد ستر-

3- ابن حجر کے مطابق نوے-

4- كلينى کے مطابق پچاس-

5- بلخى کے مطابق دوسو-

6- ابوطالب مكى کے مطابق دوسوپچاس-

7- بعض ديگر نے امام حسن عليہ السلام کي شاديوں کي تعداد بڑھا کر 300 بھي بتائي ہے-

8- بعض نے کہا ہے کہ امام (ع) نے 400 تک شادياں کي تھيں-

ہمارا جواب

ستم ظريفي تو يہ ہے کہ يہ روايات اپنوں اور پرايوں نے امام حسن مجتبي عليہ السلام کے بارے ميں بيان کي ہيں اور اگرچہ شيعہ راويوں اور بعض غير شيعہ راويوں نے يقيني طور پر بدنيتي سے يہ روايات نقل نہيں کي ہيں ليکن نتيجہ وہي ہوا ہے جو دشمن چاہتا تھا اور آج اہل بيت (ع) کے دشمن ان ہي روايات کو دستاويز بنا کر حريم اہل بيت (ع) پر يلغار کررہے ہيں-

پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے امامين حسنين عليہما السلام کے بارے ميں فرمايا:

قال رسول الله (ص): الحسن و الحسين سبطان من الاسباط-

حسن اور حسين اسباط ميں سے دو سبط ہيں-

قال رسول الله (ص): الحسن و الحسين سيدا الشباب اهل الجنة-

حسن اور حسن جوانان جنت کے دو آقا اور دو سرور و سردار ہيں -

قال رسول اللہ (ص) لفاطمۃ الزہراء (س) يا حبيبتي --- و منا سبطا هذه الامة و هما ابناک الحسن و الحسين و هما سيدا شباب أهل الجنة و أبوهما و الذي بعثني بالحق خير منها-

اے ميري پياري بيٹي! اور ہم ميں سے ہي ہيں دو سبط جو آپ کے بيٹے حسن و حسين ہيں جو جوانان جنت کے سردار ہيں اور ان کے باپ ـ اس خدا کي قسم جس نے مجھے نبوت پر مبعوث فرمايا ـ ان دو سے افضل ہيں-

تحرير:  ف-ح-مہدوي

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

حضرت حسن بن علي عليہ السلام