• صارفین کی تعداد :
  • 2741
  • 7/25/2012
  • تاريخ :

حضرت خديجہ کي  وصيعت

حضرت خدیجہ کی قبر

حضرت خديجہ عليھا السلام  ہجرت سے  تين سال قبل بيمار ہو گئيں -  نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ان کي عيادت کے ليۓ تشريف لے گۓ اور فرمايا ! 

«اما علمت انّ اللّه قد زوّجني معك في الجنة»

کيا تمہيں معلوم ہے کہ خدا نے  تمہيں جنت ميں ميري بيوي  بنايا ہے ؟

اس وقت نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے حضرت خديجہ  کي دلجوئي کي ، اسے بہشت کا وعدہ ديا اور ان کي خدمات کے صلہ ميں جنت ميں ان کے ليۓ اعلي درجات کو بيان کيا -

کيونکہ حضرت خديجہ کي بيماري شدت اختيار کر گئي تھي  اس ليۓ انہوں نے عرض کيا :

يارسول اللہ !  ميں چند وصيعتيں کرنا چاہتي ہوں -

 آپ کے حق ميں مجھ سے کوتاہي ہوئي ، مجھے معاف  فرما ديجۓ -

نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا : ميں نے ہرگز  تمہارا کوئي قصور نہيں ديکھا  اور تم نے اپني پوري کوشش کي - ميرے گھر ميں تم نے خود کو تھکايا اور اپنے مال کو  خدا کي راہ ميں خرچ کيا -

عرض کيا :  اے اللہ کے رسول !  ميري دوسري وصيعت يہ ہے کہ آپ ص اس لڑکي کا خيال رکھيں - اور فاطمہ زھرا س کي طرف اشارہ کيا - کيونکہ وہ ميرے بعد يتيم اور غريب ہو جاۓ گي -  اس ليۓ کہيں ايسا نہ ہو کہ قريش کي کوئي عورت اسے نقصان پہنچاۓ - کہيں ايسا نہ ہو کہ کوئي اس کي صورت پر تھپڑ مارے -  کہيں ايسا نہ ہو کہ کوئي اسے جھڑکے - کہيں ايسا نہ ہو کہ کوئي اس سے برا سلوک کرے -  ليکن تيسري نصيحت کو بيان کرتے ہوۓ مجھے شرم محسوس ہوتي ہے - اسے ميں فاطمہ س کو بتاğ گي  تاکہ  وہ آپ کو بيان کرے -  پس اس نے فاطمہ س کو بلايا اور اسے فرمايا :  ميري آنکھوں کے نور ! اپنے والد ، رسول اللہ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم سے کہو  کہ ميري ماں کہتي ہے : مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے ،  ميں آپ سے يہ چاہتي ہوں کہ ميرا کفن وہ لباس ہو جو آپ نے نزول وحي کے وقت پہن رکھا تھا -

اس کے بعد فاطمہ زھرا عليھا السلام  کمرے سے باہر آئيں اور   اس بات کو نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کو بيان کيا -  نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے اس لباس کو حضرت خديجہ کے ليۓ بھيج ديا  اور خضرت خديجہ کو بڑي خوشي ہوئي -  جب حضرت خديجہ  کي وفات ہوئي تو نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے  حضرت خديجہ کے کفن دفن کي ذمہ داري خود قبول کي  -  اچانک حضرت جبرائيل بہشت سے کفن لے کر نازل ہوۓ  اور عرض کيا  : يارسول اللہ ،  خدا نے آپ کو سلام بھيجا ہے اور کہا ہے  "  اس ( خديجہ ) نے اپنے مال کو   ميري راہ ميں خرچ کيا  اور   اس ليۓ مستحق تر ہيں کہ اس کے کفن کي ذمہ داري نبھائيں "

اس حصے  ميں قرآن کي ايک آيت  کي طرف اشارہ ہوا ہے جو احاديث اور مفسرين کي نظر ميں حضرت خديجہ کے  متعلق نازل ہوئي يا اس سے  اس آيت کا کوئي  تعلق  ہے - 

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

اشعار ابو طالب عليہ السلام