• صارفین کی تعداد :
  • 4350
  • 8/5/2012
  • تاريخ :

موفق الدين ابو العباس احمد بن سديد الدين القاسم

 

ابن ابی اصیبعہ

ان کا پورا نام "موفق الدين ابو العباس احمد بن سديد الدين القاسم" ہے، ان کا تعلق طب ميں مشہور ايک خاندان سے تھا اور موفق الدين اس خاندان کے مشہور ترين فرد تھے، 600 ہجري ميں دمشق ميں پيدا ہوئے اور "ابا العباس" کنيت پائي اور پھر اپنے دادا کے لقب "ابن ابي اصيبعہ" سے مشہور ہوئے، درس و تدريس، طب و معالجہ کے ماحول ميں تربيت ہوئي، علمي اور نظري تعليم دمشق اور قاہرہ ميں پائي، بيمارستانِ نوري ميں طب کي خدمات سر انجام ديں، ان کے اساتذہ ميں مشہور نباتاتي عالم اور "جامع المفردات" کے مصنف "ابن البيطار" شامل ہيں، وہ بيمارستانِ ناصري ميں بھي خدمات انجام ديتے رہے اور وہيں پر مشہور طبيب اور "اقراباذين" المعروف "دستورِ بيمارستاني" کے مصنف "ابن ابي البيان" کے درس سے بھي مستفيد ہوئے-

 ابن ابي اصيبعہ زيادہ عرصہ مصر ميں نہيں رہے اور 635 ہجري کو صرخد (اب سوريا ميں يہ مقام صلخد کے نام سے مشہور ہے) کے امير عز الدين ايدمر کي دعوت پر شام کوچ کر گئے اور وہيں پر 668 ہجري کو انتقال کر گئے-

 ابن ابي اصيبعہ اپني کتاب "عيون الانباء في طبقات الاطباء" سے مشہور ہوئے جو کہ آج بھي عربوں کے ہاں طب کي تاريخ کا سب سے بڑا مصدر سمجھي جاتي ہے-- ابن ابي اصيبعہ کي باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس کے علاوہ بھي تين کتابيں لکھي تھيں جو کہ ہم تک نہيں پہنچيں ان کتابوں کے نام يہ ہيں:

 1- حکايات الاطباء في علاجات الادواء-

2- اصابات المنجمين-

3- کتاب التجارب والفوائد-

 آخري کتاب کي تصنيف شروع ہي نہيں کي گئي تھي-

ابنِ باجہان کا پورا نام "ابو بکر بن يحيي بن الصائغ الثجيبي" ہے "ابن باجہ" کے لقب سے مشہور ہوئے، وہ اندلس ميں عرب کے سب سے پہلے مشہور فلسفي تھے، فلسفہ کے علاوہ وہ سياست، طبيعات، علمِ فلک، رياضي، موسيقي اور طب ميں بھي مہارت رکھتے تھے، خاص طور سے علمِ طب ميں اس قدر شہرت پائي کہ ان کے عہد کے طبيب ان سے حسد کرنے لگے اور ايک سازش کے تحت انہيں زہر دے ديا گيا جس سے وہ فاس (مراکش) ميں 529 ہجري کو انتقال کر گئے-

ابن ابي اصيبعہ تين مختلف زمروں (شروحات ارسطوطاليس، تصنيفاتِ اشراقيہ، طبي تصنيفات) ميں 28 تصنيفات ابنِ باجہ سے منسوب کرتے ہيں، ان کي طبي تصنيفات يہ ہيں:

1- کلام علي شيء من کتاب الادويہ المفردہ لجالينوس-

2- کتاب التجربتين علي ادويہ وافد-

3- رازي کي کتاب "الحاوي" کي اختصار بعنوان "اختصار الحاوي"-

4- کلام في المزاج بما ہو طبي-

تحرير: محمد علي مکي

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

تحريف قرآن اور صحابہ کے متعلق شيعہ علماء کے نظريات ( حصّہ دوّم )