• صارفین کی تعداد :
  • 3934
  • 10/30/2012
  • تاريخ :

عيد غدير خم کي آيت کے کلمات

عید غدیر خم کی آیت کے کلمات

تين جملات « أكملت و أتممت و رضيت » اپني اپني تفسير يا ان ميں سے ہر کوئي  ايک دوسرے سے الگ معني رکھتے ہيں ؟

الف ولام« اليوم » کے کلمہ ميں کس قسم سے ہے ؟

كلمه « اليوم » کے جملہ کے دوسرے کلمات پر تقدم کي وجہ کيا ہے ؟

کيا يہ امير المۆمنين عليہ السلام کي ولايت اور جانشيني عيد غدير سے پہلے بيان نہ ہوئي تھي کہ روز غدير کے موقع پر  اس کےبيان کي وجہ سے  اس دن کو عظمت نصيب ہوئي ؟

کيا اس دن کي خاص بات يہ نہ تھي کہ اس بيان ولايت کو لوگوں کے بڑے اجتماع  ميں بيان کيا گيا کہ جس کي پہلے اور بعد ميں مثال نہيں ملتي ؟ يعني تمام لوگوں پر حجت ہو گيا اور کسي کے ليۓ بھي عذر باقي نہ رہا -

کيا اس دن کي خصوصيت  اميرالمۆمنين کو باطني ولايت کا عطا ہونے ميں پوشيدہ تھي اور غدير کا دن اس طرح کي ولايت کا آغاز  ہے -

ان سوالات اور ان جيسے بہت سے دوسرے سوالات علوم قرآني کي تحقيقات  اور تفسير اور غدير کے بارے ميں تحقيق دانوں کے  سامنے کھلے پڑے ہيں -

 ليکن اس مختصر سي تحرير ميں مصنف کے بس ميں جو کچھ ہے وہ يہ ہے کہ

آيت کے يہ  جملات پہلے والے جملات سے مکمل طور پر  مرتبط ہيں يعني  جملات

: « اليوم يئس الذين كفروا من دينكم فلاتخشوهم واخشون »

کيونکہ اس دور کے کفار يہ اميد لگاۓ بيٹھے تھے کہ نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم جب اس دنيا سے رخصت ہو جائيں گے تو وہ آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے دين کو بھي مٹانے ميں کامياب ہو جائيں گے  ليکن خدا تعالي نے نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے جانشين کو متعين کرکے ان کي اميدوں پر پاني پھير ديا اور ان کي اميديں خاک ميں مل گئيں اور يوں دين اسلام مکمل ہوا -

ليکن باقي آيت کے ساتھ   جو نسبتا لمبي ہے اور دوسري آيت کے ساتھ جو اس کے ارد گرد  ہيں اس کا کوئي رابطہ نہيں ہے  اور  اس بے ربطي کي وجہ بھي وہي ہے  جو بعض سوالات ميں بيان کر دي گئي ہے يعني آيت کو واضح طور پر بلند مقام دے دينا  بالکل اسي طرح جيسے  کوئي شخص باتوں ميں مصروف ہو اور اچانک اپني بات کو قطع کر دے  اور کسي متعرض جملہ کي صورت ميں کسي اہم بات کو بيان کرے اور اس بات کا صبر بھي نہيں کرتا ہے کہ جس بات کو وہ پہلے بيان کر رہا ہے اسے مکمل کرے  کيونکہ اسے يہ احساس ہوتا ہے کہ کہيں ايسا نہ ہو کہ وقت گزر جاۓ اور وہ اہم بات کو بيان کرنے سے  رہ جاۓ -

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

قرآن مجيد ولايت اميرالمۆمنين (ع) کا گواہ3