• صارفین کی تعداد :
  • 6772
  • 11/7/2012
  • تاريخ :

کليجي کا سالن

کلیجی کا سالن

بکرے کي کليجي ----------- ايک کلو

پياز ------------------ دو عدد درمياني سائز

سويا ------------------- دو گٹھي

ہلدي ------------------- آدھا چائے کا چمچہ

ادرک لہسن پسا ہوا -------------------- آدھا چائے کا چمچہ

ميتھي دانہ ------------------------ چھ سے سات عدد

ہري مرچ ---------------- چار عدد

لال مرچ -------------------- ايک کھانے کا چمچہ

ہرا دھنيا ------------------ ايک گٹھي

نمک ----------- حسب ذائقہ

تيل ------------ ايک پيالي

ترکيب:

ايک ديگچي ميں تيل گرم کريں جب گرم ہوجائے تو ميتھي دانہ ڈال ديں خوشبو آنے لگے تو پسي ہوئي پياز ڈال کر ہلکي گلابي کريں- ہلکي گلابي ہوجائے تو ادرک لہسن لال مرچ ہلدي ڈال کر ہلکا سا بھون کر اس ميں کليجي ڈال ديں- جب پاني خشک ہونے لگے تو ہلکا سا بھون کر سويا اور ہري مرچ ڈال ديں- پانچ منٹ تک بھون کر گرم مصالحہ ہرا دھنيا نمک ڈال کر پانچ منٹ کے ليے دم پر رکھ ديں- ليجيئے مزيدار کليجي کا سالن تيار ہے گرم گرم سادے چاول يا نان دہي کے رانتہ کے ساتھ مہمانوں کو پيش کريں-

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

مچھلي کے سيخ کباب