• صارفین کی تعداد :
  • 4924
  • 11/26/2012
  • تاريخ :

شيخ مفيد کا مرتبہ 

شیخ مفید

شيخ مفيد کي جلاوطني اور گرفتاري

عوام کے بڑے علماء سے شيخ مفيد کے مناظرے

شيخ مفيد کا سچا خواب

حضرت امام زمانہ (عج) کا خط شيخ مفيد کے نام

حضرت امام زمانہ (عج) نے غيبت صغريٰ کے زمانے ميں اسي طرح غيبت کبريٰ ميں بھي بہت سے خطوط و توقيعات شيعوں اور بزرگان شيعہ کے لئے تحرير فرمائي ہيں ، اسي طرح حضرت (عج) اپنے نمائندوں کو خطوط تحرير فرماتے تھے ، اور کبھي کبھي بعض افراد کو جواب لکھتے تھے ، البتہ افسوس ہے کہ ان خطوط و توقيعات ميں سے کچھ ہي ہمارے ہاتھوں تک پہونچي ہيں ، ليکن جو عبارتيں شيخ مفيد کے متعلق اس خط ميں آئي ہيں وہ کسي دوسرے کے متعلق نہيں آئي ہيں شايد ان تمام خطوط ميں جو حضرت نے تحرير فرمائے ہيں کسي کي اس حد تک تعريف و تائيد نہيں فرمائي ہے - جيسا کہ ايک دوسرے خط ميں جو کہ حضرت (عج) کي جانب سے شيخ مفيد کو پہونچا ہے ، تحرير فرمايا ہے کہ :

”‌ ادام اللہ توفيقک لنصرۃ الحق و اجزل مثوبتک عليٰ نطقک عنا بالصدق “  اس خط کا لفظ لفظ مفصل بحث کا طالب ہے ، حضرت امام زمانہ (عج) نے شيخ مفيد کے علاوہ کسي اور کے لئے اس انداز سے اخلاص کي شہادت نہيں دي ہے ، حضرت شيخ مفيد سے فرماتے ہيں کہ : ”‌ اللہ نصرت حق کے لئے تمہاري توفيق کو قائم و دائم رکھے ، اور جو کچھ ہم سے روايت کي ہے سچ کہا ہے ، خداوند تعاليٰ تمہاري باتوں کے سبب تمہارے ثواب کو زيادہ کرے “ -

ايک وقت ايک عام شخص کسي دوسرے کے صالح و نيک ہونے کي گواہي ديتا ہے ، اور ايک وقت امام معصوم ايسي گواہي ديتے ہيں اس بات کي قيمت و عظمت تمام دنيا کي قيمت و عظمت سے زيادہ ہے ، کيونکہ دنيا تمام ہوجائے گي ليکن يہ قيمت و عظمت تمام ہونے والي نہيں ہے - شيخ مفيد کے انتقال کو ہزار سال سے زيادہ ہوگئے ليکن روز بروز پہلے سے زيادہ زندہ ہوتے جارہے ہيں - آپ علامہ اقبال کے اس شعر کے مصداق کامل تھے :

ہزاروں سال نرگس اپني بے نوري پہ روتي ہے

بڑي مشکل سے ہوتا ہے چمن ميں ديدہ ور پيدا

اس مرتبہ و منزلت کے باوجود کوئي جگہ ايسي نہيں ملتي کہ شيخ مفيد حضرت امام زمانہ (عج) کي خدمت با برکت ميں پہونچے ہوں ليکن اپنے وظائف کو اسي طرح انجام ديتے تھے جيسا کہ امام چاہتے تھے اور اسي وجہ سے حضرت (عج) ان پر عنايت فرماتے تھے-

شيخ مفيد غيبت صغريٰ کے ختم ہونے کے بعد غيبت کبريٰ کے زمانہ ميں پيدا ہوئے ہيں ، غيبت صغريٰ 327 ھ ق يا 329 ھ ق ميں ختم ہوئي اور شيخ مفيد 336 ھ ق يا 337 ھ ق ميں پيدا ہوئے ہيں ، اور کسي وقت کوئي خط بھي حضرت امام زمانہ (عج) کو نہيں لکھا ہے بلکہ خود حضرت (عج) نے ايسا خط تحرير فرمايا ہے ، اور وہ بھي اس تفصيل کے ساتھ ايسا خط ، کہ جس سے يہ نتيجہ سمجھ ميں آتا ہے کہ حضرت امام زمانہ (عج) شيخ مفيد سے کلام و گفتگو کرنا چاہتے ہيں جيسا کہ کتابوں ميں نقل ہوا ہے اس کي بناپر حضرت (عج) نے تين خطوط شيخ مفيد کو تحرير فرمائے ہيں کہ ان ميں سے دو خط دستياب ہيں ، اور گويا تيسرا خط ظاہرا کتب خانوں کے جلانے کے واقعہ ميں ناپديد ہوگيا ہے-

بشکريہ مہدي ميشن ڈاٹ کام

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان