• صارفین کی تعداد :
  • 3586
  • 1/20/2013
  • تاريخ :

 نوزاد   کے بارے ميں بچوں ميں شعور

 نوزاد  کے بارے ميں بچوں ميں شعور

نومولود  کے آنے سے قبل اپني پہلي اولاد کو آگاہ کريں

نۓ بچے کي پيدائش سے پہلے بچے کي آگاہي

نومولود  کا استقبال کيسے کريں ؟

بچے کو اس بارے ميں آگاہ کريں کہ نومولو بچہ کيوں زيادہ سوتا ہے ، کيوں اتنا روتا ہے اور کيوں آپ کے ساتھ ابھي نہيں کھيل سکتا - اس کے ساتھ ساتھ بڑے بچے کو اس کي وہ تصاوير دکھائيں جب وہ خود پيدائش کے بعد کچھ دنوں کا تھا -

نومولود بچے کا کمرہ تيار کرتے ہوۓ اپنے پہلے بچے سے مدد ليں اور اس کي مدد کرنے پر اس کا شکريہ ادا کريں -  نۓ آنے والے بچے کے ليۓ بازار سے ساتھ مل کر کوئي تحفہ خريديں  اور يہ بھي کر سکتے ہيں کہ نومود بچے کي طرف سے  پہلے والے بچے کے ليۓ کوئي تحفہ خريد ليں -

اپنے بچے کے ساتھ مشورہ کريں اور نۓ آنے والے مہمان کے انتظامات ميں اپنے بچے کو شريک کريں - مثال کے طور پر لباس کي خريداري ، کھلونوں کي خريداري ، نومولود کے پنگھوڑے  کا انتظام اس  کے  صلاح مشورے سے کريں -  بچے کا نام تجويز کرتے ہوۓ اپنے بچے سے مشورہ نہ کريں کيونکہ ممکن ہے کہ وہ کسي کارٹون کا نام  نومولود کے ليۓ پسند کر لے  اور چونکہ اس طرح کا نام رکھا جانا ممکن نہيں ہوتا ہے ، اس ليۓ ايسے ميں بچے کے  ناراض ہونے کا خدشہ ہوتا ہے -

کسي بھي کام کو اچانک اور کسي منصوبہ بندي کے بغير انجام نہ ديں - اگر پہلے والے بچے سے آپ نے پنگھوڑا  خالي کرانا ہے تو نومولود کي پيدائش سے چند ماہ پہلے يہ کام کريں کيونکہ اگر بچے کي پيدائش کے ساتھ ہي آپ اس سے يہ چيز چھين کر نۓ بچے کو ديں تو وہ يہ محسوس کرے گا کہ نۓ مہمان کے آنے سے اس کي چيزوں پر قبضہ کيا جا رہا ہے - کوئي بھي ايسا کام نہ کريں جس سے پہلے والے بچے کي زندگي ميں مشکلات آئيں -

نومولود بچے کي نگہداشت کے متعلق پہلے بچے کو آگاہ کريں -  اس کام کي تربيت دينے کے ليۓ آپ يہ بھي کر سکتے ہيں کہ ايک کھلونا نما گڑيا اسے خريد کر ديں اور پھر اسے کہيں کہ اس کي حفاظت کرو -  بچے  کو سکھائيں کہ اس  پر کپڑا ڈالے ، اسے دھوپ سے بچائے ، اسے غذا کھلائے وغيرہ وغيرہ - اس طرح کے اور بھي بہت سارے کام آپ خود سوچ سکتے ہيں جن سے بچے کے ذہن ميں نۓ آنے والے مہمان کے ليۓ نرمي اور اس کي حفاظت کا جذبہ پيدا کيا جا سکتا ہے-

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان