• صارفین کی تعداد :
  • 5122
  • 2/10/2013
  • تاريخ :

بيک شدہ مچھلي

بيک شدہ مچھلي

يہ ڈش ايک روز قبل بھي بنا کر فريج ميں رکھ سکتے ہيں اور بغير پکائے اسے فريز بھي کر سکتے ہيں- چند گھنٹے قبل فريج ميں رکھ ديں اور پھر پکاليں- شوگر کے مريضوں کے ليے اس طرح پکي مچھلي کي يہ ڈش بہت مناسب ہے-

اشياء:

چار عدد مچھلي کے صاف شدہ ٹکڑے: آدھا کلو

ميدھ : دو کھانے والے چمچ

انڈوں کي سفيدياں: دو عدد

چکنائي کے بغير دودھ : ايک کھانے والا چمچ

باسي ڈبل روٹي کا چورا: ڈيڑھ کپ

جئي کا وليہ: 4/1 کپ

مکئي کا آٹا : 4/1 کپ

ککنگ آئل اسپرے يا پھر تھوڑا سا کينولہ آئل

ترکيب:

مچھلي کے چاروں ٹکڑے نمک ملے ميدہ ميں الٹ پلٹ کرليں- انڈوں کي سفيدياں اور دودھ پھينٹ ليں اور ان ميں مچھلي کے ٹکڑے ڈبوکر نکال ليں- آٹا بريڈ کرا مز اور جئي کا وليہ باہم ملاکر ايک پيالے ميں رکھيں- انڈوں کي سفيديوں ميں مچھلي کے ٹکڑے نکالنے کے بعد اس مرکب پر رکھ دونوں جانب سے دبا دبا کر اسے لگائيں اور ايک پليٹ ميں رکھ ديں- (اگر ان ميں تھوڑا لال مرچ پوڈر اور نمک ملا ليا جائے تو ذائقہ بہتر ہوگا)

اوون ٹرے پر آئل اسپرے کريں يہ نہ ہو تو برش سے ٹرے کو کينولہ آئل سے چکنا کر ليں اور چاروں ٹکڑے اس پر رکھ کر اوپر بھي اسپرے کرديں-

گرم اوون ميں تقريبا 20 منٹ تک رکھ کر بيک کرليں تا کہ پک جائے-

دہي کي ڈريسنگ کے ساتھ پيش کريں اس طرح کہ ايک کپ کم حراروں والي دہي ميں باريک کٹا ہرا دھنيا، ايک جوا لہسن باريک شدہ، چھوٹا سا ايک پياز چورا شدہ اور تھوڑي سي مصنوعي شوگر ڈال کر پھينٹ ليں- (چار افراد کے ليے) في کس 422 حرارے ہوں گے-

ذيابيطس کے لوگ اس کے ساتھ چوکر کي بريڈ سلائس بھي ليں- 

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

آلو انڈے کا قورمہ