• صارفین کی تعداد :
  • 5937
  • 2/19/2013
  • تاريخ :

گيدڑ جمع ہوئے- انھوں نے رنگيلے گيدڑ کو مبارک دي

گیدڑ

گيدڑ نے بڑي مشکل سے لوٹے کو الٹا سيدھا کرکے اسے ريت سے خالي کيا

اچانک گيدڑ سوراخ سے پھسل کر اس مٹکے ميں جا گرا جس ميں سرخ رنگ بھرا تھا

گيدڑ اس بے دمي اور رنگوں کے ساتھ کہ ميں مور کي طرح ہوگيا ہے

گيدوس

بھگوڑا گيدڑ ڈر گيا- بولا:" نہيں ميں جانتا ہوں کہ تم جو کہتے ہو سچ کہتے ہو- اب تم يہيں رہنا، ميں دوسرے گيدڑوں کو اطلاع ديتا ہوں-"

اب گيدڑ جمع ہوئے- انھوں نے رنگيلے گيدڑ کو مبارک دي، اس کو اس کي بزرگ کے ساتھ قبول کر ليا اور بولے:" اب ہميں کيا کرنا ہے؟"

رنگيلا گيدڑ بولا:" تمھارا فرض يہ ہے محتاط رہنا کيوں کہ وہ جو انگوروں کا بڑا باغ تھا، اب ميري ملکيت ہے اور کسي گيدڑ کو حق نہيں کہ وہ اس باغ ميں قدم رکھے-"

گيدڑ بولے:" کس طرح؟" وہ بولا اس طرح:" خدايا، بار الہا ان گيدڑوں کو کتّے کے شر سے محفوظ رکھنا- خدايا يہ کسي وقت بھي شکار گير ميں نہ پھنسيں- خدايا انگوروں کو ميٹھا کر دے- خدايا پرندوں اور مرغوں کو موٹا اور گوشتالو کر دے اور ان گيدڑوں کو خوش بخت فرما-"

گيدڑ بولے:" بہت خوب- ہم سب خوش ہيں- ہم مرغے بھي لايا کريں گے اور بڑے باغ ميں قدم بھي قدم نہيں رکھيں گے- ہم بڑے رخوش ہيں کہ گيدوس ہمارا سرور، ہمارا آقا ہے-"

جب گيدڑ باہر آگئے تو ايک گيدڑ بچہ بولا:" مجھے ان باتوں پر يقين نہيں- کيا حضرت خضر بے کار ہيں کہ آکر گيدڑ کو رنگ کريں اور اسے دعا ياد کرائيں؟"

گيدڑ بولے:" خوب، ليکن ايک چيز ہے جو سمجھ ميں نہيں آتي- يہ رنگ اور يہ باتيں بے سبب نہيں-"

گيدڑ بچہ بولا:" يہ رنگ بے سبب نہ سہي ليکن ان کا حضرت خضر سے بھي کوئي تعلق نہيں- ميرے خيال ميں يہ باتيں اس کي خودساختہ ہيں-

گيدڑ بولے:" اچھا اگر ايسا ہي ہے تو سبز، زرد اور سرخ رنگ کہاں سے آگئے؟ اور يہ کہ اس کي دم کيا ہوئي؟"

گيدڑ بچہ بولا:" مجھے کيا پتا- شايد اس کي دم پھندے ميں آگئي ہو- شايد اس نے رنگ ريز کي دکان پر خود رنگ کرليا ہو!"

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان