• صارفین کی تعداد :
  • 2368
  • 2/28/2013
  • تاريخ :

يہ مکمل اور سادہ تعليمات ہيں جنہوں نے مسز فاطمہ گراہام کو اسلام کي طرف جذب کيا

اسلام کے سادہ اور مکمل تعلیمات

مسز فاطمہ گراہام

مسز فاطمہ گراہام کے دوستوں نے قرآن کا انگريزي ترجمہ اس کے حوالے کيا

اسلام صلح و آشتي، عدل و انصاف اور مہرباني اور انسانيت کي حمايت کرتا ہے

يہ ان مکمل اور سادہ تعليمات ميں سے ہيں جنہوں نے مجھے اسلام کي طرف جذب کيا- اسلام ميں اتني عظيم اور پر شکوہ مثالوں کے برعکس آپ اسکاٹ لينڈ، برطانيہ اور يورپ کي سڑکوں پر کسي غير مسلم سے پوچھيں کہ چند الفاظ ميں اسلام کا خلاصہ بيان کرے تو مجھے يقين ہے کہ وہ ان چند الفاظ ميں اسلام کا خلاصہ بيان کريں گے:" متشدد، سخت گير و بے لچک، تشدد، عورتوں کے ساتھ بد سلوکي، انساني حقوق کي خلاف ورزي، يہ لوگ ہمارے دين کے بارے ميں اس طرح کيوں سوچيں؟

 اسلام قبول کرنے والے ديگر افراد بھي اپنے ليے مذہب کا انتخاب کرليتے ہيں، باعث افسوس ہے کہ بعض لوگ سلفيت کے کنويں ميں گرجاتے ہيں، مجھے کہنا چاہيئے کہ اگر وہ (نومسلم) خوش نصيب ہوں تو سني بن جاتے ہيں اور اگر اس سے زيادہ خوش نصيب ہوں تو ان صوفيوں کي سف ميں جا کھڑے ہوتے ہيں جو اہل بيت عليہم السلام سے عقيدت رکھتے ہيں- افسوس کا مقام ہے کہ بہت تھوڑے مگر نہايت خوش قسمت لوگ اسلام ميں تشيع کي حقيقت سے آگہي حاصل کرليتے ہيں- يہ موضوع اپني جگہ قابل بحث ہے-

جو لوگ مسلمان ہوگئے ہيں قوانين اور احکام کے ايک مجموعے کا سامنا کرتے ہيں- حرام و حلال- انہيں بعض عربي اصطلاحات سکھائي جاتي ہيں جيسے حرام، کفر، مکر و شرک- افسوس کي بات ہے کہ انہيں اجازت نہيں دي جاتي کہ اسلام کي سادہ شکل اپني زندگي ميں نافذ کريں-

مسلمانوں سے مسلسل يہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ "کيا وہ سني ہيں يا شيعہ ہيں؟" "کس مذہب کے پيروکار ہيں؟" "اگر شيعہ ہيں تو کس مرجع کي تقليد کرتے ہيں"-

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان