• صارفین کی تعداد :
  • 5431
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

شير نے ہاتھي اور اونٹ سے پوچھا کيا تو آدمي زاد ہے؟

شیر اور ہاتھی

شير اور آدمي زاد

اگلے دن شير صبح سويرے صحرا کے رستے پر چل پڑا- چلتا گيا، چلتا گيا، حتي کہ اس نے دور سے ايک ہاتھي ديکھا- اپنے آپ سے کہنے لگا:" يہ جو کہتے ہيں کہ آدمي زاد ايک وحشت ناک چيز ہے، ہو نہ ہو يہ کوئي اسي قسم کي مخلوق ہے- يقينا يہ اتنا بڑا ڈيل ڈول آدمي ہي کا ہو سکتا ہے!"

شير آگے بڑھا اور ہاتھي سے کہا" تو آدمي ہے کيا؟"

ہاتھي بولا:" نہ بابا، ميں ہاتھي ہوں- ميں تو خود آدمي زاد کے ہاتھوں زچ ہوں- آدمي زاد آتا ہے، ہم ہاتھيوں کو پکڑ ليتا ہے، ہماري پيٹھ پر تخت باندھ کر اس پر سوار ہو جاتا ہے اور آنکس ہاتھ ميں ليے سر پر ضربيں لگاتا ہے- پھر ہمارے پاۆ ں ميں زنجير ڈال ديتا ہے، ہمارے دانت توڑ ليتا ہے، مختصر يہ کہ ہميں ہزار طرح کي تکليفيں پہنچاتا ہے- کہاں ميں، کہاں آدمي زاد؟"

شير بولا:" ہاں ہاں، بہت خوب، خود مجھے علم تھا ليکن ميں چاہتا تھا کہ ديکھوں کہيں وقت تيرے دل ميں يہ خيال نہ آ جائے کہ تو اپنے آپ کو آدمي سمجھنے لگے-"

ہاتھي بولا: "مياں شير! تم جو چاہو کہو، تمھيں اختيار ہے- ليکن اس سے زيادہ غلط بات کيا ہوگي کہ ہم آدمي بن جائيں؟"

شير چلتا گيا، چلتا گيا حتي کہ اس کي مڈ بھيڑ ايک قوي ہيکل اونٹ سے ہوئي- اس نے دل ميں سوچا، ہو سکتا ہے آدمي يہي ہو- شير نے اسے آواز دي اور کہا: "ذرا رک، تو آدمي ہے کيا؟"

شیر اور اونٹ

اونٹ بولا:" خدا نہ کرے کہ ميں آدمي جيسا ہو جاۆ ں- ميں اونٹ ہوں- کانٹے کھاتا ہوں، بوجھ اٹھاتا ہوں اور آدميوں کے ہاتھوں ذليل اور اسير ہوں- يہ آتے ہيں، ميرے کندھوں پر دسيوں من بھاري بوجھ لادتے ہيں اور مجھے بے آب و گياہ بيابانوں ميں بھوکا پياسا گمھاتے پھراتے رہتے ہيں- پھر ہمارے ہاتھ پاۆ ں باندھ ديتے ہيں کہ ہم بھاگ نہ جائيں- يہ آدمي زاد ہمارا دودھ پيتا ہے، ہماري اون چن ليتا ہے اور اس سے اپني عبا، قبا بناتا ہے اور ہماري جان کو لاگو رہتا ہے حتي کہ ہمارا گوشت تک کھا جاتا ہے!"

شير بولا" خوب مجھے سب معلوم تھا- ليکن مجھے انديشہ تھا کہيں کسي وقت تيرے دل ميں يہ خيال نہ پيدا ہو جائے کہ تو آدمي ہے اور بندروں اور گيڈروں کو ڈراتا پھرے-"

اونٹ بولا: اچھا ہم ناروا کام کرتے ہيں؟ مين کسي کو تکليف نہيں پہنچاتا- حتي اگر ايک بندريا گيڈر بھي ميري رسي ہاتھ ميں تھام لے، ميں اس کے ہمراہ چل پڑتا ہوں- ميں زحمت کش حيوان ہوں اور ---"

شير بولا " اچھا اچھا زيادہ باتيں نہ بنا- اپنے کام سے کام رکھ-"

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان