• صارفین کی تعداد :
  • 2432
  • 4/13/2013
  • تاريخ :

آپ بيتي کي مختلف شکليں

آپ بيتي کي مختلف شکليں

آپ بیتی

آپ بيتي کي مختلف شکليں ہو سکتي ہيں- مثلا:

1-      سفرنامہ: جس ميں کسي خاص سفري مواد اور سفر کے دوران ميں پيش آنے والے واقعات کو بيان کيا جائے- سفرنامے ميں ذاتي تاثرات کے ساتھ خارجي احوال، قدرتي مناظر، مختلف علاقوں اور ممالک کے حالات و غيرہ بھي بيان کيے جاتے ہيں-

2-    رپورتاژ: يہ فرانسيسي زبان کا لفظ ہے جس کے معني اطلاع يا خبر دينے کے ہيں- مصنف اپنے سفر کے مشاہدات اور پيش آمدہ واقعات کو بيان کرتا ہے- رپورتاژ ميں زندگي کے خارجي پہلوğ کے ساتھ داخلي کيفيات بھي قلم بند کي جاتي ہيں- رپورتاژ کے انداز بيان ميں کچھ جدت اور ادبيت ہوني چاہيئے-

3-   روزنامچہ: بعض لوگ روزنامچے ميں اپنے روزمرہ مشاہدات، تجربات، احساسات اور واقعات لکھتے ہيں- روزنامچے کے تاثرات ميں کہيں کہيں تبصرہ بھي شامل ہوتا ہے- يہ بھي آپ بيتي کي ايک شکل ہے- روزنامچے کو بعض اوقات ڈائري کا نام بھي ديا جاتا ہے-

ان کے علاوہ خطوط اور خودنوشت تعارف وغيرہ ميں بھي آپ بيتي کي جھلکياں نظر آتي ہيں-

بظاہر تو سوانح عمري (biography) اور آپ بيتي (autobiography) ميں صرف صيغے (person) کا فرق ہے مگر دونوں مزاجاً ايک دوسرے سے مختلف ہيں- سوانح عمري کسي فرد يا شخصيت کي زندگي کا مکمل، مفصل اور جامع مرقع ہوتا ہے- سوانح نگار کو تنقيد و تبصرے سے کام لينا پڑتا ہے- وہ مدلل مداح ہو سکتا ہے اور ايک غيرجانبدار مبصّر بھي- مگر آپ بيتي لکھنے والے کو زيادہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے- اس کے لئے کُھلے بندوں کوئي دعوي آسان نہيں ہوتا- وہ اپنے منہ مياں مٹّھو بن سکتا ہے اور نہ اپني انا کو اپني ذات سے جدا کر سکتا ہے- سوانح کے برعکس آپ بيتي کے لئے ضروري نہيں ہوتا کہ وہ مکمل ہو اور لکھنے والے کي شخصيت کا پورا احاطہ کرے- عين ممکن ہے کہ آپ بيتي، لکھنے والے کي زندگي کے محض کسي ايک پہلو يا چند محدود پہلوğ کو اجاگر کر ہو سکے-

آپ بيتي کئي اعتبار سے بڑي اہم ہے- دلچسپي کے نقطہ نظر سے ديکھيں تو آپ بيتي بسا اوقات داستان اور ناول و افسانے سے بھي زيادہ پرلطف ہوتي ہے- افادي اعتبار سے آپ بيتي نگار کے مشاہدات و تجربات بڑے سبق آموز اور عبرت خيز ثابت ہو سکتے ہيں-