• صارفین کی تعداد :
  • 2335
  • 4/13/2013
  • تاريخ :

رپورٹ اور رپورتاژ ميں  بڑا فرق  ہوتا ہے

 رپورتاژ

رپورتاژ

رپورٹ اور رپورتاژ ميں سب سے بڑا فرق  يہ ہوتا ہےکہ رپورٹ ميں پيش کئے جانے والے واقعات لکھنےوالے کے نقطۂنظر اور اس کي راۓ کے بغير ہوتے ہيں ، جب کہ رپورتاژ ميں مصنّف کے تخيّل کو بڑا عمل دخل ہوتا ہے - اس لحاظ سے رپورتاژ افسانے کے قريب بھي پہنچ جاتا ہے ليکن رپورتاژ افسانے سے اس اعتبار سے مختلف ہے کہ افسانے ميں کردار بہ مقام اور واقعات مصنّف کے ذہن کي پيداوار ہوتے ہيں جبکہ  رپورتاژ ميں يہ سب اصل ہوتے ہيں -

اردو ميں رپورتاژ اتنے کم لکھےگئے ہيں کہ ان کي تعداد انگليوں پرگني جا سکتي ہے - اس ضمن ميں ممتاز مفتي کا حج رپورتاژ " لبيّک " ايک منفرد رپورتاژہے ،اس رپورتاژ ميں مناسک حج بڑے خوبصورت انداز ميں بياں کيے گئے ہيں - سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر مسعود مفتي کا " چہرے " بڑا اہم رپورتاژ ہے -علاوہ ازيں ،فکر تونسوي کا " چھٹا دريا" ايک عمدہ رپورتاژ ہے -

رپورتاژ نگار کي ذمہ دارياں :

1- اپنے مشاہدات اور آنکھ ديکھنے والے واقعات کابيان اورسمجھانے -

2- اس واقعے کے سب  پہلوğ پرتوجہ کرنا -

3- اس واقعے يا شخص کے ظاہري اور باطني خصوصيات اورکوائف پراشارہ کرنا -

4- اپني رپورٹ اورباتوں کے ذريعے لوگوں ( مخاطب ) کي ہدايت ،ارشاد اور رہنمائي کرنااور اطلاعات دينا- اور اپني رپورٹ ميں  مخاطبوں کي  خواہشات  اور ميلانات کو مدنظررکھنا چاہيۓ -

5- اس واقعے يا روداد کے مطالب اوراطلاعات کو اچھي طرح اور دلچسپي کي صورت ميں جمع کرنا-

6- وحدت زمان اور مکان کاملحوظ کرنا ( يعني وہ وقا‏ئع جو اسي زمان ميں ديکھا ہے ہوبہوبيان کرے    )

7- اپنے بيان ميں تخيل اور ذاتي احساسات اور جذبات کو بھي دخيل کرسکتا ہے-

8- رپورتاژنگار کو ،وہ وقائع کوبيان کرناچاہيۓجو اپنے آنکھ کے ذريعے سے ديکھا ہے-

9-  وغيرہ -------

* رپورتاژ کي تياري :

1- کوئي خبر ياواقعہ سنتے ہي تو اس کے بارے ميں اور اس واقعے کے وجود ميں آںے کي وجوہات اور دلائل پرتحقيق کرنا اور اطلاعات جمع کرنا-

  2- محل واقعے يا روداد پر جانا( حاضر ہونا) اور نزديک سے اس واقعے کو نظارہ گر ہونا اور سب پہلوğ کو بررسي کرنا اورتوجہ کرنا -

3-  سب وقائع اورجزئيات سے نوٹس لينا 

4- اور آخر ميں سب اکٹھے ہوۓ جزئيات اور مطالب کو دلچسپي اور رواني سے بيان کرنا ہے-

  * رپورتاژ کي قسميں :

رپورتا ‍ ژ دو قسموں سے تقسيم ہوجاتي ہيں :1- کمّي لحاظ سے(چھوٹي اور بڑي ) 2 - موضوع کي اہميت کے لحاظ سے ( توصيفي اور تحقيقي )

ضرور وہ رپورتاژ جو صحيح تحقيقات اور مطالب اور بھي اچھے طريقے سے بيان کي جاتي ہيں اور مخاطب کي سطح اور خواہشات کو پوري کرتي  ہيں تو بہترين  ہيں -