• صارفین کی تعداد :
  • 4365
  • 5/16/2013
  • تاريخ :

قرآن سے انسيت كے مرتبے

قرآن

معاشرے ميں قرآني تعليمات کو عام کرنا نہايت ضروري ہے - ابھي تک اس بارے ميں کوئي خاطر خواہ کام نہيں ہوا ہے - اس ليۓ  ضرورت اس امر کي ہے کہ  اس شعبۂ ميں زيادہ سے زيادہ کام کيا جاۓ تاکہ ہمارا معاشرہ قرآن کي شفاعت  سے بہرہ مند ہو سکے - ہمارے عوام قرآن سيکھيں، حفظ قرآن کا رواج ہونا چاہئے، ہمارے گھروں ميں ہميشہ تلاوت قرآن ہوني چاہئے- آپ کو معلوم ہے کہ اسلام قرآت قرآن کے سلسلے ميں کيا کہتا ہے؟

’’اشرف امتي اصحاب الليل و حملہ القرآن‘‘

ميري امت کے معززين شب زندہ دار اور حاملات قرآن افراد ہيں-

حمل قرآن کا مطلب صرف يہ نہيں ہے کہ ہم قرآني تعليمات و قوانين پر عمل کرتے ہيں بلکہ قرآن سے انسيت ضروري ہے- قرآن کي تلاوت کي جائے، قرآن کو حفظ کيا جائے، گھروں سے تلاوت قرآن کي دلنواز صدائيں بلند ہوں، نسل جوان قرآن پڑھے، بچے قرآن سيکھيں-

مائيں اپنے بچوں کولازمي  طور پر تلاوت قرآن کي تعليم ديں- باپ اپنے بچوں کو تلاوت قرآن کي نصيحت کرنا ايک فريضہ سمجھيں- ذکر قرآن سے معاشرے کو معمور کر ديجئے، ہماري زندگي کو قرآن سے معطر ہونا چاہئے، اس کے بغير نجات ناممکن ہے- صدر اسلام ميں قرآن عوام کے درميان رائج تھا، جو شخص قرآن لکھتا تھا،ياد کرتا تھا، اس کي تلاوت کرتا تھا اسے معاشرے ميں عزت و قدر کي نگاہ سے ديکھا جاتا تھا، وہ پيغمبر0 کي نگاہوں ميں محبوب سمجھا جاتا تھا-

پيغمبر0 اسلام نے عظمت قرآن کا جو سکہ بٹھايا تھا، عوام کے درميان الفت قرآن کي جو موج ايجاد کي تھي وہ ايک عرصہ تک باقي رہي، عوام قرآن سے وابستہ رہے- اور قرآن زندہ تھا- اسلامي حکومت اس وقت اپني حقيقت کھو بيٹھي جب قرآن معاشرے سے رخصت کر ديا گيا-

جب تک عوام ميں قرآن سے انس باقي تھا عياش وشہوت پرست بادشاہوں کے لئے ممکن نہ تھا کہ اعلانيہ فسق و فجور کے بھي مرتکب ہوں اور عوام پر حکومت بھي کرتے رہيں- تاريخ ميں ايسے واقعات ملتے ہيں کہ عوام نے خليفہ کے مقابلے ميں قرآن کے ذريعے مبارزہ و مجادلہ کرکے اسے عاجز و لاجواب کر ديا- يہ سلسلہ خلفائے بني اميہ اور کسي حد تک خلفائے بني عباس کے دور تک باقي رہا- قرآن مجيد معيار و فرقان سمجھا جاتا تھا- عوام اس کے معتقد تھے- جب خليفہ کے رفتار وکردار اس معيارو فرقان سے ميل نہ کھاتے تو عوام ان سے جواب طلب کرتے تھے- لہٰذا قرآن مجيد کو عوامي زندگي سے دور کرنے کوششيں شروع کرديں- حتي کہ اموي خلفائ نے قرآن مجيد کو تيروں سے چھلني کرديا- ہماري تاريخ ايسے حوادث سے دوچار ہوئي ہے- آج ضرورت اس امر کي ہے کہ پھر سے قرآن کي محبت ہمارے دلوں ميں بيدار ہو تاکہ پھر سے اسلامي معاشرے ميں وہي پراني اقدار کو رائج کيا جاۓ جو اسلامي معاشرے  کا شيوہ ہے -

( جاري ہے )

 

متعلقہ تحریریں:

مسلمانوں کي ترقي کا راز اسلامي تعلميات پر عمل پيرا ہونے ميں ہے

قرآن ايک کامل منشور حيات