• صارفین کی تعداد :
  • 2605
  • 6/19/2013
  • تاريخ :

کندلوس کا دیہات اور میوزیم

کندلوس کا دیہات اور میوزیم

پارک سے تھوڑا اوپر جائيں تو بڑي آساني سے آپ کو کندلوس کا ميوزيم نظر آ جاۓ گا - يہ ميوزيم اس پورے ديہات کي جان ہے اور يہ جگہ ايران کے اہم تفريحي مقامات ميں شمار ہوتي ہے - اس ميوزيم  کے مختلف حصّے ہيں جہاں پر مٹي اور چيني کے  برتن ، اسناد ، کتابيں، زيورات ، عينکيں اور جديد و  قديم اسلحہ   رکھا گيا ہے -

يہ ايک ثقافتي ميوزيم ہے جہاں پر 300 کے قريب ايراني اور غير ملکي  تالے لگے ہوۓ ہيں - يہ تالے زيادہ تر حيوانات کي شکلوں سے مشابہ بناۓ گۓ ہيں -

اس ميوزيم کي اصلي عمارت دو منزلوں پر مشتمل ہے کہ جس کي ہر ايک منزل پر تين کمرے ہيں - ان کمروں ميں نمائش کے ليۓ مختلف تاريخي اشياء رکھي گئي ہيں - اس ميوزيم ميں کيسٹوں کے ذريعے سياحوں کي رہنمائي کي گئي ہے اور ميوزيم کي تاريخ اور اس  ميں رکھي گئي اشياء کے متعلق آگاہي  ريکارڈ کرکے چلائي  جاتي ہے - ہر حصّے کے ليۓ الگ کيسٹ ريکارڈ کي گئي ہے جو اسي خاص حصّے کے بارے ميں سياحوں کو آگاہ کرتي ہے -

اس ميوزيم ميں علاقائي ثقافت کو بھي اجاگر کيا گيا ہے - اس غرض کے ليۓ يہاں پر روايتي اشياء ، پوشاکيں ، خوبصورتي کے آلات ، مجسمے ، روايتي مصوري  اور ايک روايتي قھوہ خانہ بھي نمائش کے ليۓ پيش کيا گيا ہے - يہاں پر ديہاتي علاقوں ميں روز مرّہ کے استعمال کي اشياء ، کھيتي باڑي کا سامان ، جنگي آلات ، شکار کے ليۓ ہتھيار ، مختلف طرح کے  چراغ اور ہاتھ سے بني ہوئي اشياء رکھي گئي ہيں -

اس ميوزيم ميں مختلف طرح کے تالے رکھے گئے ہيں جن ميں بعض پر حروف نما  خفيہ نشانياں ، دو چابيوں والے ، تين چابيوں والے ، طلسمي اور بعضي صندوق نما  تالے شامل ہيں - اس کے علاوہ يہاں پر ايران کا قديم پاسپورٹ ، ناصرالدين شاہ کے سفر کندلوس کي تصاوير ،فارستان کي  منظوم کتابيں  اور شيخ سعدي  کي بعض تحريريں بھي موجود ہيں - يہ تمام اشياء اس ديہات اور اس ميوزيم کي اہميت ميں اضافہ کرتي ہيں -

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

متعلقہ تحریریں:

کندلوس  کا سفر  

زنجان کا سب سے بڑا پل