• صارفین کی تعداد :
  • 6421
  • 6/20/2013
  • تاريخ :

مرحوم گلابدرہ اي  کے حالات زندگي

مرحوم گلابدرہ ای  کے حالات زندگی

حسين قرائي  ايک مصنف ہيں جو  ادبيات انقلاب اسلامي  سے منسلک ہيں - وہ مرحوم گلابدرہ اي کے بارے ميں کہتے ہيں کہ ميں نے چند سال مرحوم گلابدرہ اي کے ساتھ کام کيا -  ايک واقعہ بيان کرتے  ہوۓ وہ کہتے ہيں کہ  ايک رات ميں نے سيد محمود گلابدرہ اي کو فون کيا اور کہا کہ استاد محترم ہم نے آج تک آپ کي زندگي کے بارے ميں کوئي خاص معلومات جمع نہيں کي ہيں - براۓ مہرباني ہميں آپ اپني زندگي کے بارے ميں کچھ بتائيں تاکہ ہم طلباء اور اساتذہ کو آپ کے  حالات زندگي بتا سکيں -   جناب سيد نے جواب ديا کہ ٹھيک ہے - کل صبح امامزادہ  صالح (ع) تشريف لے آۆ اور مجھ سے ميري زندگي کے حالات معلوم کر لو - اگلے دن حسين قرائي نے تجريش کي طرف سفر کيا اور وہاں جا کر سيد محمود گلابدرہ اي کے حالات زندگي  معلوم کيے-

محمود گلابدره‌اي خود اپني زبان سے بيان کرتے ہيں کہ ميرا نام سيد محمود قادري گلابدرہ اي  ہے اور ميں 20 دي 1318 ہجري شمسي کو گلابدرہ   شميران کے مقام پر پيدا ہوا  - ميرے تين بھائي اور دو بہنيں ہيں - ہمارا خاندان قدرے بڑا تھا اور  ہمارے گھر کے ساتھ ميرے دوسرے چچا بھي رہتے تھے - ميں نے اپني ابتدائي تعليم چھٹي جماعت تک گلابدرہ  ميں حاصل کي  اور ساتويں سے بارھويں تک " باغ فردوس " سکول ميں تعليمي سلسلہ جاري رکھا -  انٹرميڈيٹ کے بعد  ميں اپني مرضي سے " سپاہ دانش " چلا گيا اور  چند ماہ بندرانزلي کے ايک ديہات ميں گزارے - ان دنوں ميري ايک داستان بھي چھپي  اور ايران  کي ايک ادبي شخصيت بنام خانلري نے ميرے بارے ميں کہا کہ ميں صادق ہدايت ہوں - اس کے بعد ميں نے جرمني کا سفر کيا اور پھر وہاں سے  لندن چلا گيا - پانچ سال تک ميں نے لندن ميں انگريزي ادب کي تعليم حاصل کي اور اپنے تعليمي اخراجات کو وہاں پر کام کرکے پورا کيا - لندن ميں ايک يورپي لڑکي سے  شادي کي اور پھر  سن 1347 ہجري شمسي ميں ايران ميں آ  کر مقيم ہو گيا - ايران ميں واپس آ کر ميں نے مختلف جگہوں پر کام کيا  - ( جاري ہے )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

رومي کا روحاني سفر

رومي کے حالات زندگي