• صارفین کی تعداد :
  • 3980
  • 7/14/2013
  • تاريخ :

برکتوں والے مہينے کي آمد

برکتوں والے مہینے کی آمد

سروش آسماني نے ايک بار پھر ماہ مبارک رمضان کي آمد کي بشارت دي جس سے اھل ايمان کے چہرے کھل گئے اور دل نورسے معمور ہو گئے- رمضان المبارک اپني تمام برکتوں کے ساتھ سعادتمندي کا پيغام ليکر آ پہنچا ہے - يہ مبارک مہينہ ہمارے لئے ضيافت آسماني کي سوغات ليکر آيا ہے،اس مبارک مہينے ميں بہشت کے دروازے کھل جاتے ہيں اور شياطين کو قيد کر ديا جاتا ہے - ہماري رحمت خدا دعوت دے رہي ہے کہ اپني توانائي بھر اس مبارک مہينے سے فائدہ اٹھائيں اور اپنے لئے توشہ آخرت مہيا کر ليں - اس چشمہ رحمت ابدي سے جتنا چاہتے ہيں سيراب ہو ليں تاکہ دل ميں حسرت نہ رہ جائے کہ اے کاش ہم نے اس مبارک مہينے کے سہنري موقع کو ہاتھ سے جانے نہ ديا ہوتا- انسان کس قدر محتاج ہے ايسے موقعوں کا تاکہ اپنے خدا کے ساتھ رازونياز کرسکے اور اپني بندگي جلا دے سکے کيونکہ اس کا سب سے بڑا ہنر ہي بندہ اور عبد ہونا ہے -ماہ مبارک رمضان، ہميں زندگي کي يکرنگي سے الگ ہو کر يکسوئي سے اپنے معبود کي عبادت کرنے کا موقع عطا کرتا ہے- ہميں اس سنہري موقع کو غنميت سمجھتے ہوئے عبادت خداوندي سے اپنے ذھن و روح کو آلودگيوں سے پاک کرنا چاہيے - ماہ مبارک رمضان ميں خدا ہميں يہ موقع عطا کرتا ہے کہ ہم ماديات سے ہٹ کر روحاني ماحول ميں زندگي کو ديکھيں اور خود گناہوں کے سنگين بوجھ سے نجات دلائيں- رحمت خدا ملاحظہ ہو کہ، اس ماہ ميں روزہ دار کي نيند بھي عبادت شمار ہوتي  ہے تو، اگر بندہ، خدا کي بارگاہ ميں مناجات کرے اور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کي معافي طلب کرے تو کيا رحمان ورحيم اپنے بندوں کو معاف نہيں کرے گا؟ ماہ مبارک رمضان گويا ايک نادر کيميا ہے جس کي برکت سے گناہ جھڑجاتےہيں اور برائياں زائل ہوجاتي ہيں اور نيک اعمال کا کئي گنا ثواب ملتاہے - رمضان مبارک ايک آشنا مسافر ہے جو ڈھيروں بشارتوں کےساتھ آتاہے -سلام ہوتجھ پراے خداکے مہينے، اھل زميں کے پاس سے جلد نہ گذرنا ، ہمارے پاس رک جا اورجلد نہ جا- سلام ہوتجھ   پر اے عشق خداوندي کے مظہر ، اے خوان رحمت الھي جو سب کے لئے کھلا ہے - تيري آمد اس بات کي نشاندھي کرتي ہےکہ انسانوں کےلئے راہ ھدايت ہميشہ ہموار ہے - ( جاري ہے )

 

 

متعلقہ تحریریں:

روزہ کي اہميت اور فضيلت کے بارے ميں چند احاديث

روزہ، ايثار اور انسان دوستي