• صارفین کی تعداد :
  • 2269
  • 7/20/2013
  • تاريخ :

حضرت زينب (س)کے روضہ اقدس پر حملے کے خلاف 10 روزہ سوگ اور آج يوم احتجاج

حضرت زینب (س)کے روضہ اقدس پر حملے کے خلاف 10 روزہ سوگ اور آج یوم احتجاج

مجلس وحدت مسلمين نے شام ميں حضرت امام حسين عليہ السلام کي ہمشيرہ حضرت زينب سلام اللہ عليھا کے روضہ اقدس پر تکفيريوں کے حملے کے خلاف 10 روزہ سوگ اور آج يوم احتجاج منانے کا اعلان کياہے-

 اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين کے جاري مذمتي بيان ميں مرکزي ڈپٹي سيکرٹري جنرل علامہ امين شہيدي کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہِ وسلم کے اہل خانہ کو بھي معاف نہيں کيا اور دہشتگردي کا نشانہ بنايا ہے-

 علامہ امين شہيدي نے کہا کہ دنيا پر واضح ہوگيا ہے کہ تکفيريوں کا اسلام اور انسانيت سے دور کا بھي واسطہ نہيں ہے، درندہ صفت لوگوں نے عالم اسلام کو ايک اور سانحہ سے دوچار کر ديا ہے-

مرکزي ڈپٹي سيکرٹري جنرل نے کہا کہ حضرت زينب سلام اللہ عليھا کے روضہ اقدس پر حملے کي خبر نے مسلمانوں کو شدت غم سے نڈھال کر ديا ہے، اس واقعہ ميں وہي قوتيں ملوث ہيں جنہوں نے جنت البقيع کو منہدم کرايا تھا- ان کا کہنا تھا کہ تکفيريوں نے پہلے شعائر اللہ، مزارات اولياء کرام کو نشانہ بنايا اور اب اہل بيت عليہ السلام کے روضہ اقدس کو نشانہ بنا رہے ہيں-

علامہ امين شہيدي کا کہنا تھا کہ شام کے پرامن حالات کو خراب کرنے ميں عالمي طاقتيں ملوث ہيں- انہوں نے مذيد کہا کہ مجلس وحدت مسلمين اس سانحہ کيخلاف دس روزہ سوگ کا اعلان کرتي ہے اور آج ملک بھر ميں يوم احتجاج منايا جائيگا- انہوں نے پاکستان ميں تمام مکاتب فکر سے اپيل کي وہ اس سانحہ کي پرزور مذمت کريں اور اپنا احتجاج ريکارڈ کرائيں

 

متعلقہ تحریریں:

شيعہ مسلمانوں کا قتل عام، عالمي سطح پر بدنامي کاباعث

انتہاپسندوں کي جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت